You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْرِبَةٍ تُصْنَعُ بِهَا فَقَالَ وَمَا هِيَ قَالَ الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ فَقُلْتُ لِأَبِي بُرْدَةَ مَا الْبِتْعُ قَالَ نَبِيذُ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ نَبِيذُ الشَّعِيرِ فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ رَوَاهُ جَرِيرٌ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ
Narrated Abi Burda: That Abu Musa Al-Ash`ari said that the Prophet had sent him to Yemen and he asked the Prophet about certain (alcoholic) drink which used to be prepared there The Prophet said, What are they? Abu Musa said, Al-Bit' and Al-Mizr? He said, Al-Bit is an alcoholic drink made from honey; and Al-Mizr is an alcoholic drink made from barley. The Prophet said, All intoxicants are prohibited.
مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد نے ، ان سے شیبانی نے ، ان سے سعید بن ابی بردہ نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا ۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان شربتوں کا مسئلہ پوچھا جو یمن میں بنائے جاتے تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ وہ کیا ہیں ؟ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ” بتع “ اور ” مزر “ ( سعید بن ابی بردہ نے کہا کہ ) میں نے ابو بردہ ( اپنے والد ) سے پوچھا بتع کیا چیز ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ شہد سے تیاری کی ہوئی شراب اور مزر جو سے تیار کی ہوئی شراب ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایاکہ ہر نشہ آور چیز پینا حرام ہے ۔ ا س کی روایت جریر اور عبد ا لواحد نے شیبانی سے کی ہے اور انہوں نے ابو بردہ سے کی ہے ۔ علاقے کا دورہ کرتے کرتے اپنے دوسرے ساتھی کے پاس پہنچ جاتا تو ان سے تازی ( ملاقات ) کے لیے آتا اور سلام کرتا ۔ ایک مرتبہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اپنے علاقہ میں اپنے صاحب ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے قریب پہنچ گئے اور اپنے خچر پر ان سے ملاقات کے لیے چلے ۔ جب ان کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کچھ لوگ جمع ہیں اور ایک شخص ان کے سامنے ہے جس کی مشکیں کسی ہوئی ہیں ۔ معاذ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا اے عبد اللہ بن قیس ! یہ کیا واقعہ ہے ؟ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بتلا یا کہ یہ شخص اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھر جب تک اسے قتل نہ کردیا جائے میں اپنی سواری سے نہیں اتروںگا ۔ موسٰی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ قتل کرنے ہی کے لیے اسے یہاں لایا گیا ہے ۔ آ پ اتر جائیں لیکن انہوں نے اب بھی یہی کہاکہ جب تک اسے قتل نہ کیا جائے گا میں نہ اتروںگا ۔ آخر حضرت موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور اسے قتل کردیا گیا ۔ تب وہ اپنی سواری سے اترے اور پوچھا ، عبد اللہ ! آپ قرآن کس طرح پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا میں تو تھوڑا تھوڑا ہر وقت پڑھتا رہتاہوں پھر انہوں نے معاذ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ معاذ ! آپ قرآ ن مجید کس طرح پڑھتے ہیں ؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تو رات کے شروع میں سوتا ہوں پھر اپنی نیند کا ایک حصہ پورا کرکے میں اٹھ بیٹھتا ہوں اورجو کچھ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے مقدر کر رکھا ہے اس میں قرآن مجید پڑھتا ہوں ۔ اس طرح بیداری میں جس ثواب کی امید اللہ تعا لیٰ سے رکھتا ہوں سونے کی حالت کے ثواب کا بھی اس سے اسی طرح امید وار رہتا ہوں ۔
جوچیزیں کھانے کی ہوں یاپینے کی نشہ آور ہوں ان کا استعمال حرام ہے۔ افیون مدک چنڈو شراب وغیرہ یہ سب اسی میں داخل ہیں۔