You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
قال ابن عباس فسألت عن قول، رسول الله صلى الله عليه وسلم إنك أرى الذي أريت فيه ما أريت . فأخبرني أبو هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال بينا أنا نائم رأيت في يدى سوارين من ذهب، فأهمني شأنهما، فأوحي إلى في المنام أن انفخهما، فنفختهما فطارا فأولتهما كذابين يخرجان بعدي، أحدهما العنسي، والآخر مسيلمة .
I asked about the statement of Allah's Apostle : You seem to be the same person who was shown to me in my dream, and Abu Huraira informed me that Allah's Apostle said, When I was sleeping, I saw (in a dream) two bangles of gold on my hands and that worried me. And then I was inspired Divinely in the dream that I should blow on them, so I blew on them and both the bangles flew away. And I interpreted it that two liars (who would claim to be prophets) would appear after me. One of them has proved to be Al Ansi and the other, Musailima.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے متعلق پوچھا کہ ” میرا خیا ل تو یہ ہے کہ تو وہی ہے جو مجھے خواب میں دکھا یا گیا تھا “ تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میںسو یا ہوا تھاکہ میںنے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے ، مجھے انہیں دیکھ کر بڑا دکھ ہوا پھر خواب ہی میں مجھ پر وحی کی گئی کہ میں ان میں پھونک مار دوں ۔ چنانچہ میں نے ان میں پھونکا تو وہ اڑگئے ۔ میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جو میرے بعد نکلیں گے ۔ ایک اسود عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب ، جن ہر دو کو خدا نے پھونک کی طرح ختم کردیا ۔
اسود عنسی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانے میں ماراگیا اور مسیلمہ کذاب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ختم ہوا۔ سچ آخر سچ ہو تا ہے اور جھوٹ چند روز چلتا ہے پھر مٹ جاتا ہے ۔ آج اسود اور مسیلمہ کا ایک ماننے والا نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تابعدار قیامت تک باقی رہیں گے ۔ عیسائی مشنریاں کس قدر جانفشانی سے کام کر رہی ہیں پھربھی وہ ناکام ہیں اسلام اپنی برکتوں کے نتیجے میں خود بخود پھیلتا ہی جارہا ہے ۔ سچ ہے۔ نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا