You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثني محمود، أخبرنا عبيد الله، عن إسرائيل، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، عن عبد الله، قال دخل عليه الأشعث وهو يطعم فقال اليوم عاشوراء. فقال كان يصام قبل أن ينزل رمضان، فلما نزل رمضان ترك، فادن فكل.
Narrated `Abdullah: That Al-Ash'ath entered upon him while he was eating. Al-Ash'ath said, Today is 'Ashura. I said (to him), Fasting had been observed (on such a day) before (the order of compulsory fasting in) Ramadan was revealed. But when (the order of fasting in) Ramadan was revealed, fasting (on 'Ashura') was given up, so come and eat.
مجھ سے محمود نے بیان کیا ، کہاہم کو عبید اللہ نے خبر دی ، انہیں اسرائیل نے ، انہیں منصور نے ، ا نہیں ابراہیم نے ، انہیں علقمہ نے اور ان سے عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اشعث ان کے یہاں آئے ، وہ اس وقت کھا نا کھا رہے تھے ، اشعث نے کہا کہ آج تو عاشوراء کا دن ہے ۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان دنوں میں عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا لیکن جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو یہ روزہ چھوڑ دیا گیا ۔ آؤ تم بھی کھانے میں شریک ہو جاؤ ۔
ان جملہ احادیث میں رمضان کے روزوں کی فرضیت کا ذکر ہے۔ باب میں اور ان میں یہی مطابقت ہے۔