You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثني محمد، قال أخبرني ابن عيينة، عن عمرو، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال كانت عكاظ ومجنة وذو المجاز أسواقا في الجاهلية فتأثموا أن يتجروا في المواسم فنزلت {ليس عليكم جناح أن تبتغوا فضلا من ربكم} في مواسم الحج.
Narrated Ibn `Abbas: `Ukaz, Mijanna and Dhul-Majaz were markets during the Pre-islamic Period. They (i.e. Muslims) considered it a sin to trade there during the Hajj time (i.e. season), so this Verse was revealed:-- There is no harm for you if you seek of the Bounty of your Lord during the Hajj season. (2.198)
مجھ سے محمد نے بیان کیا ، کہاکہ مجھے ابن عیینہ نے خبر دی ، انہیں عمرو نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ عکاظ ، مجنہ اور ذوالمجاز زمانہ جاہلیت کے بازار ( میلے ) تھے ، اس لیے ( اسلام کے بعد ) موسم حج میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے وہاں کاروبار کو برا سمجھا تو آیت نازل ہوئی کہ ” تمہیں اس بارے میں کوئی حرج نہیں کہ تم اپنے پروردگار کے یہاں سے تلاش معاش کرو ۔ “ یعنی موسم حج میں تجارت کے لیے مذکورہ منڈیوں میں جاؤ ۔
تجارت کو بطور شغل اختیار کرنالعنت ہے۔ وہ تجارت مراد ہے جس میں خدا سے غافل ہوجائے اور رزق حلال کو فضل اللہ قرار دیا گیاہے۔ حتیٰ کہ موسم حج میں بھی اس کے لیے حکم دیا گیا ہے۔ جس سے تجارت کی اہمیت بہت زیادہ ثابت ہوئی ہے۔