You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثني أمية بن بسطام، حدثنا يزيد بن زريع، عن حبيب، عن ابن أبي مليكة، قال ابن الزبير قلت لعثمان بن عفان {والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا} قال قد نسختها الآية الأخرى فلم تكتبها أو تدعها قال يا ابن أخي، لا أغير شيئا منه من مكانه.
Narrated Ibn Az-Zubair: I said to `Uthman bin `Affan (while he was collecting the Qur'an) regarding the Verse:-- Those of you who die and leave wives ... (2.240) This Verse was abrogated by an other Verse. So why should you write it? (Or leave it in the Qur'an)? `Uthman said. O son of my brother! I will not shift anything of it from its place.
ہم سے امیہ بن بسطام نے بیان کیا ، کہا ہم سے یزید بن زریع نے ، ان سے حبیب نے ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے آیت والذین یتوفون منکم یعنی اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جاتے ہیں اور بیویاں چھوڑ جاتے ہیں “ کے متعلق عثمان رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ اس آیت کو دوسری آیت نے منسوخ کردیا ہے ۔ اس لیے آپ اسے ( مصحف میں ) نہ لکھیں یا ( یہ کہا کہ ) نہ رہنے دیں ۔ اس پر عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بیٹے ! میں ( قرآن کا ) کوئی حرف اس کی جگہ سے نہیں ہٹا سکتا ۔
منسوخ ہونے کی تفصیل یہ ہے کہ بعض آیات حکم اور تلاوت دونوں طرح منسوخ ہوگئی ہیں۔ ان کو قرآن شریف میں درج نہیں کیا گیا اور کچھ آیات ایسی ہیں کہ ان کا حکم باقی ہے اور تلاوت منسوخ ہے ، بعض ایسی ہیں جن کا حکم منسوخ ہے اور تلاوت باقی ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مراد ان ہی آیات سے تھی جن کو تلاوت کے لیے باقی رکھا گیا اور حکم کے لحاظ سے وہ منسوخ ہو چکی ہیں۔