You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، عن ابن جريج، قال أخبرني هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أن رجلا، كانت له يتيمة فنكحها، وكان لها عذق، وكان يمسكها عليه، ولم يكن لها من نفسه شىء فنزلت فيه {وإن خفتم أن لا تقسطوا في اليتامى} أحسبه قال كانت شريكته في ذلك العذق وفي ماله.
Narrated Aisha: There was an orphan (girl) under the care of a man. He married her and she owned a date palm (garden). He married her just because of that and not because he loved her. So the Divine Verse came regarding his case: If you fear that you shall not be able to deal justly with the orphan girls... (4.3) The sub-narrator added: I think he (i.e. another sub-narrator) said, That orphan girl was his partner in that datepalm (garden) and in his property.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ، ان سے ابن جریج نے کہا ، کہا مجھ کو ہشام بن عروہ نے خبر دی ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک آدمی کی پرورش میں ایک یتیم لڑکی تھی ، پھر اس نے اس سے نکاح کر لیا ، اس یتیم لڑکی کی ملکیت میں کھجور کا ایک باغ تھا ۔ اسی باغ کی وجہ سے یہ شخص اس کی پرورش کرتا رہا حالانکہ دل میں اس سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا ۔ اس سلسلے میں یہ آیت اتری کہ ” اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے حق میں انصاف نہ کر سکو گے ۔ “ ہشام بن یوسف نے کہا میں سمجھتا ہوں ، ابن جریج نے یوں کہا یہ لڑکی اس درخت اور دوسرے مال اسباب میں اس مرد کی حصہ دار تھی ۔