You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حدثنا محمد بن مقاتل أبو الحسن، أخبرنا حجاج، عن ابن جريج، قال أخبرني يعلى، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ {إن كان بكم أذى من مطر أو كنتم مرضى} قال عبد الرحمن بن عوف كان جريحا.
Narrated Ibn `Abbas: Regarding the Verse: Because of the inconvenience of rain or because you are ill. (4.102) (It was revealed in connection with) `Abdur-Rahman bin `Auf who was wounded.
ہم سے ابو الحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو حجاج بن محمد اعور نے خبر دی ، ان سے ابن جریج نے بیان کیا ، انہیں یعلیٰ بن مسلم نے خبر دی ، انہیں سعید بن جبیر نے اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ” ان کان بکم اذیً من مطر او کنتم مرضیٰ “ کے سلسلے میں بتلایا کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے تھے ، ان سے متعلق یہ آیت نازل ہوئی ۔
آیت میں مجاہدین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی وقت بھی غفلت زدہ نہ ہوں۔ ہر وقت ہتھیار بند ہو کر رہیں ہاں کسی وقت کوئی تکلیف لاحق ہو جائے تو اس حالت میں ہتھیار وں کو اتار کر رکھ دینا جائز ہے۔ یہ صرف قرآنی ہدایت ہی نہیں بلکہ اقوام عالم کی فوجوں کا ایک بے حد ضروری ضابطہ ہے۔