You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَ قَائِدَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ قِصَّةِ تَبُوكَ فَوَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَبْلَاهُ اللَّهُ فِي صِدْقِ الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِمَّا أَبْلَانِي مَا تَعَمَّدْتُ مُنْذُ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى يَوْمِي هَذَا كَذِبًا وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ تَابَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ إِلَى قَوْلِهِ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ
Narrated `Abdullah bin Ka`b: I heard Ka`b bin Malik talking about the story of the battle of Tabuk when he remained behind, By Allah, I do not know anyone whom Allah has helped for telling the truth more than me since I mentioned that truth to Allah's Messenger till today, I have never intended to tell a lie. And Allah revealed to His Apostle: Verily! Allah has forgiven the Prophet, the Muhajirin............ and be with those who are true (in words and deeds). (9.117-119) (See Hadith No. 702 Vol 5).
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے عقیل نے ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے عبد الرحمن بن عبد اللہ بن کعب بن مالک نے اور ان سے عبد اللہ بن کعب بن مالک نے ، وہ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر چلتے تھے ۔ ( جب وہ نا بینا ہوگئے تھے ) عبد اللہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ غزوہ تبوک میں اپنی غیر حاضری کا قصہ بیان کر رہے تھے ، کہا کہ خدا کی قسم ! سچ بولنے کا جتنا عمدہ پھل اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا ، کسی کو نہ دیا ہوگا ۔ جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میںنے اس بارے میں سچی بات کہی تھی ، اس وقت سے آج تک کبھی جھوٹ کا ارادہ بھی نہیں کیا اور اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل کی تھی کہ ” بےشک اللہ نے نبی پر اور مہاجرین و انصار پر رحمت کے سا تھ توجہ فرمائی ۔ آخر آیت مع الصادقین تک ۔