You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو قَالَ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَلَا إِنَّهُمْ يَثْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ أَلَا حِينَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ و قَالَ غَيْرُهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْتَغْشُونَ يُغَطُّونَ رُءُوسَهُمْ سِيءَ بِهِمْ سَاءَ ظَنُّهُ بِقَوْمِهِ وَضَاقَ بِهِمْ بِأَضْيَافِهِ بِقِطْعٍ مِنْ اللَّيْلِ بِسَوَادٍ وَقَالَ مُجَاهِدٌ إِلَيْهِ أُنِيبُ أَرْجِعُ
Narrated `Amr: Ibn `Abbas recited:-- No doubt! They fold up their breasts in order to hide from Him. Surely! Even when they cover themselves with their garments.. (11.5)
ہم سے عبد اللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے ، کہا ہم سے عمرو بن دینار نے بیان کیا ، کہا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت کی قرات اس طرح کی تھی ” الا انھم یثنون صدورھم لیستخفوا منہ الا حین یستغشون ثیابھم “ اور عمرو بن دینار کے علاوہ اوروں نے بیان کیا حضرت ابن عباس سے کہ یستغشون یعنی اپنے سر چھپا لیتے ہیں ” سی بھم “ یعنی اپنی قوم سے وہ بد گمان ہوا ۔ وضاق بھم یعنی اپنے مہمانوں کو دیکھ کر وہ بد گمان ہوا کہ ان کی قوم انہیں بھی پریشان کرے گی ” بقطع من اللیل “ یعنی رات کی سیاہی میں اور مجاہد نے کہا انیب کے معنی میں رجوع کرتا ہوں ( متوجہ ہوتا ہوں )