You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْكَ وَقَالَ يَدُ اللَّهِ مَلْأَى لَا تَغِيضُهَا نَفَقَةٌ سَحَّاءُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَقَالَ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْفَقَ مُنْذُ خَلَقَ السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ فَإِنَّهُ لَمْ يَغِضْ مَا فِي يَدِهِ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ وَبِيَدِهِ الْمِيزَانُ يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ اعْتَرَاكَ افْتَعَلَكَ مِنْ عَرَوْتُهُ أَيْ أَصَبْتُهُ وَمِنْهُ يَعْرُوهُ وَاعْتَرَانِي آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا أَيْ فِي مِلْكِهِ وَسُلْطَانِهِ عَنِيدٌ وَعَنُودٌ وَعَانِدٌ وَاحِدٌ هُوَ تَأْكِيدُ التَّجَبُّرِ اسْتَعْمَرَكُمْ جَعَلَكُمْ عُمَّارًا أَعْمَرْتُهُ الدَّارَ فَهِيَ عُمْرَى جَعَلْتُهَا لَهُ نَكِرَهُمْ وَأَنْكَرَهُمْ وَاسْتَنْكَرَهُمْ وَاحِدٌ حَمِيدٌ مَجِيدٌ كَأَنَّهُ فَعِيلٌ مِنْ مَاجِدٍ مَحْمُودٌ مِنْ حَمِدَ سِجِّيلٌ الشَّدِيدُ الْكَبِيرُ سِجِّيلٌ وَسِجِّينٌ وَاللَّامُ وَالنُّونُ أُخْتَانِ وَقَالَ تَمِيمُ بْنُ مُقْبِلٍ وَرَجْلَةٍ يَضْرِبُونَ الْبَيْضَ ضَاحِيَةً ضَرْبًا تَوَاصَى بِهِ الْأَبْطَالُ سِجِّينَا
Narrated Abu Huraira: Allah's Messenger said, Allah said, 'Spend (O man), and I shall spend on you. He also said, Allah's Hand is full, and (its fullness) is not affected by the continuous spending night and day. He also said, Do you see what He has spent since He created the Heavens and the Earth? Nevertheless, what is in His Hand is not decreased, and His Throne was over the water; and in His Hand there is the balance (of justice) whereby He raises and lowers (people).
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، کہا ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا ۔ ان سے اعرج نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بندو ! ( میری راہ میں ) خرچ کرو تو میں بھی تم پر خرچ کروںگا اور فرمایا ، اللہ کا ہاتھ بھرا ہوا ہے ۔ رات اور دن مسلسل کے خرچ سے بھی اس میں کم نہیں ہوتا اور فرمایا تم نے دیکھا نہیں جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے ، مسلسل خرچ کئے جا رہا ہے لیکن اس کے ہاتھ میں کوئی کمی نہیں ہوئی ، اس کا عرش پانی پر تھا اور اس کے ہاتھ میں میزان عدل ہے جسے وہ جھکاتا اور اٹھاتا رہتا ہے ۔ اعتراک باب افتعال سے ہے عروتہ سے یعنی میں نے اس کو پکڑپایا اسی سے ہے ۔ یعروہ مضارع کا صیغہ اور اعترانی اخذ بنا صیتھا یعنی اس کی حکومت اور قبضہ قدرت میں ہیں عنید اور عنود اور عاند سب کے معنی ایک ہی ہیں یعنی سر کش مخالف اور یہ جبار کی تاکید ہے ۔ استعمرکم تم کو بسایا آباد کیا ۔ عرب لوگ کہتے ہیں ۔ اعمرتہ الدار فھی عمری ۔ یعنی یہ گھر میں نے اس کو عمر بھر کے لئے دے ڈالا ۔ نکرھم اور انکرھم اور استنکرھم سب کے ایک ہی معنی ہیں ۔ یعنی ان کو پر دیسی سمجھا ۔ حمید فعیل کے وزن پر ہے بہ معنی محمود میں سراہا گیا اور مجید ماجد کے معنی میں ہے ۔ ( یعنی کرم کرنے والا ) سجیل اور سجین دونوں کے معنی سخت اور بڑا کے ہیں ۔ لام اور نون بہنیں ہیں ( ایک دوسرے سے بدلی جاتی ہیں ) تمیم بن مقبل شاعر کہتا ہے ۔ بعضے پیدل دن دھاڑے خود پر ضرب لگاتے ہیں ایسی ضرب جس کی سختی کے لئے بڑے بڑے پہلوان اپنے شاگر دوں کو وصیت کیا کرتے ہیں ۔ والیٰ مدین یعنی مدین والوں کی طرف کیونکہ مدین ایک شہر کا نام ہے جسے دوسری جگہ فرمایا واسال القریۃ یعنی گاؤں والوں سے پوچھ واسال العیر یعنی قافلہ والوں سے پوچھ وراءکم ظھریا یعنی پس پشت ڈال دیا اس کی طرف التفات نہ کیا ۔ جب کوئی کسی کا مقصد پورا نہ کرے تو عرب لوگ کہتے ہیں ظھرت بحاجتی اور جعلتنی ظھریا اس جگہ ظھری کا معنی وہ جانور یا برتن ہے جس کو تو اپنے کام کے لئے ساتھ رکھے ۔ اراذلنا ہمارے میں سے کمینے لوگ اجرام اجرمت کا مصدر ہے یا جرمت ثلاثی مجرد فلک اور فلک جمع اور مفرد دونوں کے لئے آتا ہے ۔ ایک کشتی اور کئی کشتیوںکو بھی کہتے ہیں ۔ مجراھا کشتی کا چلنا یہ اجریت کا مصدر ہے ۔ اسی طرح مرساھا ارسیت کا مصدر ہے یعنی میں نے کشتی تھمالی ( لنگر کر دیا ) بعضوں نے مرساھا بفتح میم پڑھا ہے ، رست سے ۔ اسی طرح مجراھا بھی جرت سے ہے ۔ بعضوں نے مجریھا مرسیھا یعنی اللہ اس کو چلانے والا ہے اور وہی اس کا تھمانے والا ہے یہ معنوں میں مفعول کے ہیں ۔ الراسیات کے معنی جمی ہوئی کے ہیں ۔