You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ فَقُلْتُ لَعَلَّهَا كُذِبُوا مُخَفَّفَةً قَالَتْ مَعَاذَ اللَّهِ نَحْوَهُ
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہا مجھ کو عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا ہوسکتا ہے یہ کذبوا تخفیف ذال کے ساتھ ہو تو انہوں نے فرمایا ، معاذ اللہ ! پھر وہی حدیث بیان کی جو اوپر گزری ۔
کذبوا تخفیف ذال کے ساتھ پڑھنے سے غالباً مطلب یہ ہوگا کہ پیغمبروں کو یہ گمان ہوا کہ اللہ نے ان سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے۔ حالانکہ مشہور قرات تخفیف کے ساتھ ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں سے جووعدے فتح ونصرت کے لئے گئے تھے وہ سب جھوٹ تھے یا کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں نے جو ان سے وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے وقد اختار الطبری قراۃ التخفیف وقال انما اخترت ھذا لان الایۃ وقعت عقب قولہ فینظروا کیف کان عاقبۃ الذین من قبلھم فکان فی ذلک اشارۃ الی ان یاس الرسل کان من ایمان قولھم الذین کذبوھم فھلکوا ( فتح الباری ) خلاصہ اس عبارت کا وہی ہے جو اوپر مذکور ہے۔ وتدبروا فیھا یا اولی الالباب لعلکم تعقلون۔