You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالْكَهْفِ وَمَرْيَمَ إِنَّهُنَّ مِنْ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَهُزُّونَ وَقَالَ غَيْرُهُ نَغَضَتْ سِنُّكَ أَيْ تَحَرَّكَتْ
Narrated Ibn Mas`ud: Surat Bani Israel and Al-Kahf and Mary are among my first old property.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے ابو اسحاق عمرو بن عبید اللہ سبیعی نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے عبدالرحمن بن یزید سے سنا ، کہا کہ میں نے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے سورۃ بنی اسرائیل ، سورۃ کہف اور سورۃ مریم کے متعلق کہا کہ یہ اول درجہ کی عمدہ نہایت فصیح وبلیغ سورتیں ہیں اور میری پرانی یاد کی ہوئی ( آیت ) فسینغضون الیک رووسھم کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اپنے سرہلائیں گے اور دوسرے لوگوں نے کہا کہ یہ نغضت سنک سے نکلا ہے یعنی تیرا دانت ہل گیا ۔