You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَجْثُو بَيْنَ يَدَيْ الرَّحْمَنِ لِلْخُصُومَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ قَيْسٌ وَفِيهِمْ نَزَلَتْ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ قَالَ هُمْ الَّذِينَ بَارَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ عَلِيٌّ وَحَمْزَةُ وَعُبَيْدَةُ وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ
Narrated Qais bin Ubad: `Ali said, I will be the first to kneel before the Beneficent on the Day of Resurrection because of the dispute. Qais said; This Verse: 'These two opponents (believers and disbelievers dispute with each other about their Lord,' (22.19) was revealed in connection with those who came out for the Battle of Badr, i.e. `Ali, Hamza, 'Ubaida, Shaiba bin Rabi`a, `Utba bin Rabi`a and Al-Walid bin `Utba.
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر بن سلیما ن نے بیان کیا ، کہاکہ میں نے اپنے والد سلیمان سے سنا ، انہوں نے ابو مجلز سے سن کر کہا کہ یہ خود ان ( ابو مجلز ) کا قول ہے ، ان سے قیس بن عباد نے اور ان سے حضرت علی بن ابی طالب نے بیان کیا کہ میں پہلا شخص ہوں گا ۔ جو رحمن کے حضور میں قیامت کے دن اپنا دعویٰ پیش کرنے کے لئے چہار زانو بیٹھوں گا ۔ قیس نے کہا کہ آپ ہی لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی کہ یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑا کیا “ بیان کیا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بدر کی لڑائی میں دعوت مقابلہ دی تھی ۔ یعنی علی ، حمزہ اور عبیدہ رضی اللہ عنہم نے ( مسلمانوں کی طرف سے ) اور شیبہ بن ربیعہ ، عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ نے ( کفار کی طرف سے )