You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَاءَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا قُلْتُ أَتَأْذَنِينَ لِهَذَا قَالَتْ أَوَلَيْسَ قَدْ أَصَابَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ سُفْيَانُ تَعْنِي ذَهَابَ بَصَرِهِ فَقَالَ حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ قَالَتْ لَكِنْ أَنْتَ
Narrated Masruq: `Aisha said that Hassan bin Thabit came and asked permission to visit her. I said, How do you permit such a person? She said, Hasn't he received a severely penalty? (Sufyan, the subnarrator, said: She meant the loss of his sight.) Thereupon Hassan said the following poetic verse: A chaste pious woman who arouses no suspicion. She never talks about chaste heedless women behind their backs.' On that she said, But you are not so.
ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابو الضحیٰ نے ، ان سے مسروق نے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کرنے کی حضرت حسان بن ثابت نے اجازت چاہی ۔ میں نے عرض کیا کہ آپ انہیں بھی اجازت دیتی ہیں ( حالانکہ انہوں نے بھی آپ پر تہمت لگانے والوں کا ساتھ دیا تھا ) اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا ۔ کیا انہیں اس کی ایک بڑی سزا نہیں ملی ہے ۔ سفیان نے کہا کہ ان کا اشارہ ان کے نا بینا ہو جانے کی طرف تھا ۔ پھر حضرت حسان نے یہ شعر پڑھا ۔ ” عفیفہ اور بڑی عقلمندہیں کہ ان کے متعلق کسی کو کوئی شبہ بھی نہیں گزر سکتا ۔ وہ غافل اور پاکدامن عورتوں کا گوشت کھانے سے اکمل پر ہیز کرتی ہیں ۔ “ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ، لیکن تو نے ایسا نہیں کیا ۔
اے حسان ! تونے طوفان کے وقت میری غیبت کی اور مجھ پر جھوٹی تہمت لگائی ۔ شعر مذکور کا شعر میں ترجمہ حضرت مولانا وحید الزماں نے یوں کیا ہے۔ عاقلہ ہے پاک دامن ہے ہر عیب سے وہ نیک بخت صبح کرتی ہے وہ بھوکی، بے گنہ کا گوشت وہ کھاتی نہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بڑے عذاب کا لفظ اس لئے کہا کہ حضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ آخر میں نابینا ہوگئے تھے۔ یہ شعر مذکور میں قرآن مجید کی اس آیت کی طرف اشارہ ہے۔ جس میں غیبت کو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یعنی جو عورتیں غافل اور بے پرواہ ہوتی ہیں، ان کی اس عادت کی وجہ سے آپ دوسروں کے سامنے ان کی کسی طرح کی برائی نہیں کر تیں کہ یہ غیبت ہے اور غیبت اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر ہے۔