You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى الرِّجْلَيْنِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَى أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ قَتَادَةُ بَلَى وَعِزَّةِ رَبِّنَا
Narrated Anas bin Malik: A man said, O Allah's Prophet! Will Allah gather the non-believers on their faces on the Day of Resurrection? He said, Will not the One Who made him walk on his feet in this world, be able to make him walk on his face on the Day of Resurrection? (Qatada, a subnarrator, said: Yes, By the Power of Our Lord!)
ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یونس بن محمد بغدادی نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، کہا ہم سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صاحب نے پوچھا ، اے اللہ کے نبی ! کافر کو قیامت کے دن اس کے چہرہ کے بل کس طرح چلایا جائے گا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! اللہ جس نے اسے اس دنیا میں دو پاؤں پر چلایا ہے اس پر قادر ہے کہ قیامت کے دن اس کو اس کے چہر ہ کے بل چلادے ۔ قتادہ نے کہا یقینا ہمارے رب کی عزت کی قسم ! یونہی ہوگا ۔
قیامت کے دن ایک منظر یہ بھی ہوگاکہ کفار ومشرکین منہ کے بل چلائے جائیں گے جس سے ان کی انتہائی ذلت وخواری ہوگی۔ اللھم لا تجعلنا منھم آمین!