You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ خَمْسٌ قَدْ مَضَيْنَ الدُّخَانُ وَالْقَمَرُ وَالرُّومُ وَالْبَطْشَةُ وَاللِّزَامُ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
Narrated `Abdullah: Five (great events) have passed: the Smoke, the Moon, the Romans, the Mighty grasp and the constant Punishment which occurs in 'So the torment will be yours forever.' (25.77)
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا ، کہا مجھ سے میرے والدنے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، کہا ہم سے مسلم نے بیان کیا ، ان سے مسروق نے بیان کیا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا ( قیامت کی ) پانچ نشانیاں گزر چکی ہیں ، دھواں ( اس کا ذکر آیت یوم تاتی السماءبدخان مبین میں ہے ) چاند کا پھٹنا ( اس کا ذکر آیت اقتربت الساعۃ وانشق القمر میں ہے ) روم کا مغلوب ہونا ( اس کا ذکر سورۃ غلبت الروم میں ہے ) بطشۃ یعنی اللہ کی پکڑ جو بدر میں ہوئی ( اس کا ذکر یوم نبطش البطشۃ الکبریٰ میں ہے ) اور وبال جو قریش پر بدر کے دن آیا ( اس کا ذکر آیت فسوف یکون لزاما میں ہے ۔
یہ پانچویں نشانیاں علامت قیامت سے متعلق ہیں۔ دھواں تو وہی ہے جس کا ذکر یوم تاتی السماءبدخان مبین میں آیا ہے۔ چاند کا پھٹنا وہی ہے جس کا ذکر سورۃ اقتربت الساعۃ میں ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس قول سے صاف نکلتا ہے کہ چاند کا پھٹنا قیامت کی نشانی تھا لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اس کی خبر دے دی تھی اس لحاظ سے معجزہ بھی ہوا۔ شاہ ولی اللہ صاحب مرحوم نے تفہیمات میں ایسا ہی لکھا ہے۔ تیسرے رومیوں کا جن کو اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا ایرانیوں کے ہاتھوں مغلوب ہونا۔ بطشۃ یعنی پکڑا کا ذکر آیت یوم نبطش البطشۃ الکبریٰ میں ہے آیت فسوف یکون لزاما میں لازم ہونا، اس سے اس ہلاکت کا ضرور ہونا مراد ہے۔ جو بدر کے دن کافروں کی ہوئی۔ بطشۃ سے بھی یہی قتل کفار مراد ہے جو بدر کے دن ہوا۔ بعضوں نے کہا لزاما سے قیامت کا دن مراد ہے ۔ بعضوں نے کہا قحط مراد ہے جو قریش مکہ پر بطور عذاب آیا تھا۔