You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُرَى هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ
Narrated Anas: We think that the Verse: 'Among the Believers are men who have been true to their covenant with Allah.' was revealed in favor of Anas bin An-Nadir.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہامجھ کو خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خبر دی اوران سے حضرت زید بن ثابت نے بیان کیا کہ جب ہم قرآن مجید کو مصحف کی صورت میں جمع کر رہے تھے تو مجھے سورۃ الاحزاب کی ایک آیت ( کہیں لکھی ہوئی ) نہیں مل رہی تھی ۔ میں وہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا تھا ۔ آخر وہ مجھے خزیمہ انصاری کے پاس ملی جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مومن مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا ۔ وہ آیت یہ تھی ۔ ” اہل ایمان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس میں وہ سچے اترے ۔ “
جو کہا تھا وہ کرکے دکھا دیا کہ میدان جہاد میں بصد شوق درجہ شہادت حاصل کیا۔ “ حضرت انس بن نضر اور کتنے ہی مجاہدین اسی شان والے گزرے ہیں ۔ ( رضی اللہ عنہم )