You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ وَثُمَامَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ مَاتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَجْمَعْ الْقُرْآنَ غَيْرُ أَرْبَعَةٍ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَبُو زَيْدٍ قَالَ وَنَحْنُ وَرِثْنَاهُ
Narrated Anas bin Malik: When the Prophet died, none had collected the Qur'an but four persons;: Abu Ad-Darda'. Mu`adh bin Jabal, Zaid bin Thabit and Abu Zaid. We were the inheritor (of Abu Zaid) as he had no offspring .
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبد اللہ بن مثنی نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے ثابت بنانی اور ثمامہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک قرآن مجید کو چار صحابیوں کے سوا اور کسی نے جمع نہیں کیا تھا ۔ ابو درداء‘ معاذ بن جبل ‘ زید بن ثابت اور ابو زید رضی اللہ عنہم ۔ حضرت انس نے کہا کہ حضرت ابو زید کے وارث ہم ہوئے ہیں ۔
ان کی کوئی اولاد نہ تھی ‘انس ان کے بھتیجے تھے ‘اسی لئے انہوں نے اپنے آپ کو ان کا وارث بتلایا اس میں علمی وراثت بھی داخل ہے شارحین لکھتے ہیں۔ ونحن ورثناہ رد علی من قال ان ابا زید ھو سعد عبید الاوسی لان انسبنا ھو خزرجی فابو زید ھو احد عمو متہ الذی ورثہ کیف یکون اوسیا کما ورد فی المناقب عن روایۃ قتادۃ قلت لانس من ابی زید قال ھو احد عمومتی ( حاشیہ بخاری ) خلاصہ یہ کہ ابو زید حضرت انس کے ایک چچا ہیں وہ سعد عبیداوسی نہیں ہیں اس لئے کہ انس خزرجی نہیں پس جن لوگوں نے زید سے سعد عبیداوسی کو مراد لیا ہے ان کا خیال درست نہیں ہے۔