You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ فَأَوْسَعَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا فَخَرَجَ كَمَا يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ فَأَتَى حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُو وَيَدْعُونَ لَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ فَرَأَى رَجُلَيْنِ فَرَجَعَ لَا أَدْرِي آخْبَرْتُهُ أَوْ أُخْبِرَ بِخُرُوجِهِمَا
Narrated Anas: The Prophet offered a wedding banquet on the occasion of his marriage to Zainab, and provided a good meal for the Muslims. Then he went out as was his custom on marrying, he came to the dwelling places of the mothers of the Believers (i.e. his wives) invoking good (on them), and they were invoking good (on him). Then he departed (and came back) and saw two men (still sitting there). So he left again. I do not remember whether I informed him or he was informed (by somebody else) of their departure).
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحیٰ نے بیان کیا ، ان سے حمیدی نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیا ن کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح پر دعوت ولیمہ کی اور مسلمانوںکے لئے کھانے کا انتظام کیا ۔ ( کھانے سے فراغت کے بعد ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے ، جیساکہ نکاح کے بعد آپ کا دستور تھا ۔ پھر آپ امہات المؤمنین کے حجروں میں تشریف لے گئے ۔ آپ نے ان کے لئے دعاکی اورانہوں نے آپ کے لئے دعاکی ۔ پھر آپ واپس تشریف لائے تو دوصحابہ کو دیکھا ( کہ ابھی بیٹھے ہوئے تھے ) اس لئے آپ پھر تشریف لے گئے ( انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ ) مجھے پوری طرح یاد نہیں کہ میں نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خبردی یا کسی اور نے خبردی کہ وہ دونوںصحابی بھی چلے گئے ہیں ۔
صحبت کے بعد دولہاکو ولیمہ کی دعوت کرنا سنت ہے یہ ضروری نہیں کہ اس میں گوشت ہی ہو بلکہ جو میسر ہو وہ کھلائے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمہ کی دعوت میں کھجور اور گھی اور پنیر کھلایا تھا۔ شادی سے پہلے کھلانا شریعت سے ثابت نہیں ہے، حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کو اس لئے لائے کہ اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد خوشبو لگائی تو معلوم ہو ا کہ دولہا کو زرد خوشبو لگانا ضروری نہیں ہے۔