You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ الوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، يَقُولُ: كُنْتُ غُلاَمًا فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلاَمُ، سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِي بَعْدُ
Narrated `Umar bin Abi Salama: I was a boy under the care of Allah's Apostle and my hand used to go around the dish while I was eating. So Allah's Apostle said to me, 'O boy! Mention the Name of Allah and eat with your right hand, and eat of the dish what is nearer to you. Since then I have applied those instructions when eating.
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم کوسفیان ثوری نے خبر دی ، کہاکہ مجھے ولید بن کثیر نے خبر دی ، انہوں نے وہب بن کیسان سے سنا ، انہوں نے عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں بچہ تھا اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش میں تھا اور ( کھاتے وقت ) میرا ہاتھ برتن میں چاروںطرف گھوما کرتا ۔ اس لیے آپ نے مجھ سے فرمایا ، بیٹے ! بسم اللہ پڑھ لیا کر ، داہنے ہاتھ سے کھایا کر اور برتن میں وہاں سے کھایاکر جو جگہ تجھ سے نزدیک ہو ۔ چنانچہ اس کے بعد میں ہمیشہ اسی ہدایت کے مطابق کھاتا رہا ۔
اگر شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو جب یاد آئے اس وقت یوں کہے ” بسم اللہ اولہ وآخرہ “ اگر بہت سے آدمی کھانے پر ہوں تو پکار کر بسم اللہ کہے تاکہ اورلوگوں کو بھی یاد آجائے۔ شروع میں بسم اللہ کہنا اور دائیں ہا تھ سے کھانا کھانا واجب ہے ۔ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بائیں ہاتھ سے کھانے سے روکا۔ اس نے کہا کہ میں داہنے ہاتھ سے نہیں کھا سکتا ۔ آپ نے فرمایا اچھا توداہنے ہاتھ سے نہ کھائے گا، اس کا دایاں ہاتھ مفلوج ہو گیا۔ اس کو جھوٹ کی قدرت نے فوراً سزا دی۔ نعوذ باللہ من غضب اللہ۔