You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ المِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيِّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَقَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، فَقَالَ: «خَبَأْتُ هَذَا لَكَ» قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: رَضِيَ مَخْرَمَةُ
Narrated Al-Miswar bin Makhrama: Allah's Apostle distributed some Qaba's but he did not give anything to Makhrama. Makhrama said (to me), O my son! Let us go to Allah's Apostle. So I proceeded with him and he said, Go in and call him 'or me. So I called the Prophet for him The Prophet came out to him, wearing one of those Qaba's and said, (to Makhrama), I have kept this for you Makhrama looked at it and said, Makhrama is satisfied now.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اوران سے حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قبائیں تقسیم کیں اور حضرت مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کچھ نہیں دیا تو حضرت مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا بیٹے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو چنانچہ میں اپنے والد کو ساتھ لے کر چلا ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ اندر جاؤ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے میرا ذکر کردو ۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت مخرمہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا تو آپ باہر تشریف لائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں قباؤں میں سے ایک قبا لیے ہوئے تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ میں نے تمہارے ہی لیے رکھ چھوڑی تھی ۔ مسور نے بیان کیاکہ مخرمہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مخرمہ خوش ہو گئے ۔