You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى»
Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle said, Cut the moustaches short and leave the beard (as it is).
مجھ سے محمد نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا ہمیں عبدہ نے خبر دی ، انہیں عبیداللہ بن عمر نے خبر دی ، انہیں نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، مونچھیں خوب کتروایا لیا کرو اورداڑھی کو بڑھاؤ ۔
داڑھی رکھنا تمام انبیاءکرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ مبارک باد ہیں جو لوگ اپنا حلیہ سنت نبوی کے مطابق بنائیں ۔ آج کی دنیا میں مردوں کو داڑھی سے اس قدر نفرت ہوگئی ہے کہ بیشتر تعداد میںیہی عادت جڑ پکڑ چکی ہے حالانکہ حکمت اور سائنس کی رو سے بھی مردوں کے لیے داڑھی کا رکھنا بہت ہی مفید ہے۔ کتب متعلقہ ملاحظہ ہوں۔ مومنوں کے لیے یہی کافی ہے کہ ان کے محبوب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔