You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ: حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ ابْنِ مَوْهَبٍ: أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، أَرَتْهُ «شَعَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْمَرَ»
Ibn Mauhab also said that Um Salama had shown him the red hair of the Prophet.
اور ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، ان سے نصیر بن ابی الاشعث نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن موہب نے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بال دکھایاجو سرخ تھا ۔
یونس کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ ان پر مہندی اور وسم کا خضاب تھا۔ امام احمد کی روایت میں بھی یوں ہی ہے لیکن امام مسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب نہیں کیا البتہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر نے خضاب کیا رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بال سرخ اس لیے معلوم ہوئے کہ آپ ان پر زرد خوشبو لگا یا کرتے تھے۔ ( وحیدی ) ۔