You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كُنْتُ أُطَيِّبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَطْيَبِ مَا يَجِدُ، حَتَّى أَجِدَ وَبِيصَ الطِّيبِ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ»
Narrated `Aisha: I used to perfume Allah's Apostle with the best scent available till I saw the shine of the scent on his head and shine beard.
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابو اسحاق نے ، انہیں عبدالرحمن بن اسود نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرتی تھی ۔ یہا ں تک کہ خوشبو کی چمک میں آپ کے سراور آپ کی داڑھی میں دیکھتی تھی ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو بہت ہی محبوب تھی۔ اس لیے کہ عالم بالا سے آپ کا تعلق ہر وقت رہتا تھا خاص طور پر حضرت جبرئیل علیہ السلام بکثرت حاضر ہوتے رہتے تھے اس لیے آپ کا صاف معطر رہنا ضروری تھا۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔