You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ أَنِّي لاَ أَثْبُتُ عَلَى الخَيْلِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا»
Once I told him that I could not sit firm on horses. He stroked me on the chest with his hand, and said, O Allah! Make him firm and make him a guiding and a rightly guided man.
میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ پاتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا اور دعا کی کہ اے اللہ ! اسے ثبات فرمایا اسے ہدایت کرنے والا اور خود ہدایت پایا ہوا بنا ۔
یہ حضرت جریر بن عبداللہ بجلی ہیں جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بت خانہ ڈھانے کے لئے بھیجا تھا، اس وقت انہوں نے گھوڑے پر اپنے نہ جم سکنے کی دعاکی درخواست کی تھی اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا فرمائی تھی، روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہنسنے کا ذکر ہے باب سے یہی مطابقت ہے۔