You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ [ص:38] الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ لَهُ: «ارْكَبْهَا» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: «ارْكَبْهَا وَيْلَكَ» فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle saw a man driving a Badana (a camel for sacrifice) and said to him, Ride on it. The man said, O Allah's Apostle! It is a Bandana. The Prophet said, Ride on it, woe to you! on the second or third time.
مجھ سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، وہ امام مالک سے روایت کرتے ہیں ، وہ ابو الزناد سے ، وہ اعرج سے ، وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کودیکھا کہ قربانی کا اونٹ ہنکا ئے جارہا ہے ۔ آپ نے اس سے کہا کہ تو اس پر سوار ہوجا ۔ اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ تو قربانی کا اونٹ ہے ۔ آپ نے دوسری بار یا تیسری بار فرمایا کہ تیری خرابی ہو ، تو سوار ہوجا ۔
قربانی کے لئے جو اونٹ نذر کردیا جائے اس پر سفر حج کے لئے سواری کی جا سکتی ہے وہ شخص ایسے اونٹ کو لے کر پیدل سفر کررہا تھا اوربار بار کہنے پر بھی سوار نہیں ہو رہا تھا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ویلک بول کر اس کو اونٹ پر سوار کرایا۔ معلوم ہواکہ ایسے مواقع پر لفظ ویلک بول سکتے ہیں یعنی تجھ پر افسوس ہے۔