You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ العَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الخَلاَءَ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ»
Narrated Anas bin Malik: Whenever the Prophet went to the lavatory, he used to say: Allahumma Inni a`udhu bika minalkhubthi Wal khaba'ith.
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیااور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاءجاتے تو یہ دعا پڑھتے ” اللہم انی اعوذبک من الخبث والخبائث۔ “ ” اے اللہ ! میں خبیث جنوں اور جنیوں کی برائی سے تیری پناہ مانگتاہوں ۔ “
مطلب یہ ہے کہ پاخانہ کے اندر گھسنے سے پہلے یہ دعاپڑھی جائے پاخانہ کے اندر ذکر الٰہی جائز نہیں ہے۔ خبیث اور خبائث کے الفاظ ہر گندی حرکتوں اور گندے جنوں ، بھوتوں، بھوتنیوں کو شامل ہیں۔ استاد الھند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں۔ ”قولہ صلی اللہ علیہ وسلم ان الحشوش مختضرۃ فاذا اتی احدکم الخلاء لیقل اعوذب اللہ من الخبث والخبائث واذا خرج من الخلاء قال غفرانک اقول یستحب ان یقول عند الدخول اللہم انی اعوذبک الخ لان الحشوش محتضرۃ یحضرھا الشیاطین لانہم یحبون النجاسۃ محتضرۃ کما ان یحضرھا الجن والشیٰطین یرصدون بنی آدم با لاٰذی والفساد“ ( حجۃ اللہ ) خلاصہ یہ کہ بیت الخلاء میں جنات حاضر ہوتے ہیں جو انسانوں کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں اس لئے ان دعاؤں کا پڑھنا مستحب قرار دیا گیا۔