You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنْ الْمَدِينَةِ حَتَّى قَامَتْ بِمَهْيَعَةَ فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَى مَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ
Narrated Salim's father: The Prophet said, I saw (in a dream) a black woman with unkempt hair going out of Medina and settling in Mahai'a. I interpreted that as (a symbol of) epidemic of Medina being transferred to Mahai'a, namely, Al-Juhfa.
مجھ سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے ابو بکر بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے سلیمان نے بیان کیا ‘ ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ ان سے سالم نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے ایک پراگندہ بال کالی عورت دیکھی جو مدینہ سے نکلی اور مہیعہ میں جا کر ٹھہر گئی ۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وبا مہیعہ یعنی منتقل ہو گئی ۔
قال المھلب ھذہ الرؤیا المعبرۃ وھی مما ضرب المثیل ووجہ التمثیل انہ شق من اسم السوداءوالداءفتاول خروجھا بما جمع اسمھا ( فتح الباری ) یعنی مہلب نے کہا کہ خواب خود تعبیر کردہ شدہ ہے ۔ اس میں سوداءنامی سیاہ عورت کو دیکھا گیا جو لفظ سوءیعنی برائی اور داءبمعنی بیماری ہے پس ا سکا نام ہی ایسا ہے جس سے خود تعبیر ظاہر ہے ۔ بری بیماری مدینہ سے نکل کر حجفہ نامی بستی میں چلی گئی جو مدینہ سے چھ میل دور ہے اس بستی کی آب وہوا آج تک خراب اور مر طوب ہے اور الحمد اللہ مدینہ منورہ کی آب وہوا بہت عمدہ اور صحت بخش ہے