You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ رَجُلٌ مِنْ قَحْطَانَ يَسُوقُ النَّاسَ بِعَصَاهُ
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, The Hour will not be established till a man from Qahtan appears, driving the people with his stick.
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا ‘ ان سے ابو الغیث نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ قحطان کا ایک شخص ( بادشاہ بن کر ) نکلے گا اور لوگوں کو اپنے ڈنڈے سے ہانکے گا ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام عبدالرحمن بن صخر ہے ۔ جنگ خیبر میں مسلمان ہو کر اصحاب صفہ میں داخل ہوئے اور صحبت نبوی میں ہمیشہ حاضر رہے ۔ 78سال کی عمر میں سنہ58ھ میں انتقال فرما یا ۔ ایک چھوٹی سی بلی پال رکھی تھی ‘ اس سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مشہور ہوئے رضی اللہ عنہ وارضاہ ۔ قیامت کے قریب ایک ایسا قحطانی بادشاہ ہو گا ۔