You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ قَالَ مَنْ هَذَا قَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ أَحْرُسُكَ فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ بِلَالٌ أَلَا لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بِوَادٍ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Aisha: One night the Prophet was unable to sleep and said, Would that a righteous man from my companions guarded me tonight. Suddenly we heard the clatter of arms, whereupon the Prophet said, Who is it? It was said, I am Sa`d, O Allah's Apostle! I have come to guard you. The Prophet then slept so soundly that we heard him snoring. Abu `Abdullah said: `Aisha said: Bilal said, Would that I but stayed overnight in a valley with Idhkhir and Jalil (two kinds of grass) around me (i.e., in Mecca). Then I told that to the Prophet .
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ‘ انہوں نے عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ سے سنا کہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک رات بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہ آئی ‘ پھر آپ نے فرمایا ‘ کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک مرد میرے لیے آج رات پہرہ دیتا ۔ اتنے میں ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کون صاحب ہیں؟ بتا یا گیا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں یا رسول اللہ ! ( انہوں نے کہا ) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پہرہ دینے آیا ہوں ‘ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سوئے یہاں تک کہ ہم نے آپکے خراٹے کی آواز سنے ۔ ابو عبد اللہ امام بخاری نے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بلال رضی اللہ عنہ جب نئے نئے مدینہ آئے تو بحالت بخار حیرانی میں یہ شعر پڑھتے تھے ۔ ” کاش میں جانتا کہ میں ایک رات اس وادی میں گزار سکوں گا ( وادی میں ) اور میرے چاروں طرف اذ خر اور جیل گھاس ہوگی ۔ “ پھر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسکی خبر کی۔
مولانا وحید الزماں نے اس شعر کا ترجمہ شعر میں کیوں کیا ہے کاش میں مکہ کی پاؤں ایک رات گرد میرے ہوں جلیل اذ خر نبات یہ پہرہ کا ذکر مدینہ میں شروع شروع آتے وقت کا ہے کیونکہ دشمنوں کا ہر طرف ہجوم تھا ۔ آپ کی دعا سعد رضی اللہ عنہ کے حق میں قبول ہوئی ۔