You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ فَقَالَ لِي انْطَلِقْ إِلَى الْمَنْزِلِ فَأَسْقِيَكَ فِي قَدَحٍ شَرِبَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتُصَلِّي فِي مَسْجِدٍ صَلَّى فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَسَقَانِي سَوِيقًا وَأَطْعَمَنِي تَمْرًا وَصَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِهِ
Narrated Abu Burda: When I arrived at Medina, `Abdullah bin Salam met me and said to me, Accompany me to my house so that I may make you drink from a bowl from which Allah's Apostle used to drink, and that you may offer prayer in the mosque in which the Prophet used to pray. I accompanied him, and he made me drink Sawiq and gave me dates to eat, and then I prayed in his mosque.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا ’کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے برید نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں مدینہ منورہ آیا اور عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ گھر چلو تو میں تمہیں اس پیالہ میں پلاؤں گا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا تھا اور پھر ہم اس نماز پڑھنے کی جگہ نماز پڑھیں گے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی ۔ چنانچہ میں ان کے ساتھ گیا اور انہوں نے مجھے ستو پلا یا اور کھجور کھلائی اور میں نے ان کے نماز پڑھنے کی جگہ نماز پڑھی ۔
حضرت عبد اللہ بن سلام علمائے یہود میں سے زبردست عالم تھے ۔ ان کی کنیت ابو یوسف ہے ۔ بنو عوف بن خزرج کے حلیف تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی جنت کی بشارت دی ۔ سنہ 43ھ میں مدینہ میں وفات ہوئی ۔ ان کے بہت سے مناقب ہیں ۔ حدیث میں پیالہ نبوی کاذکر ہے ۔ یہی باب سے مطابقت ہے پھر آپ کی ایک نماز پڑھنے کی جگہ کا بھی ذکر ہے ۔ ایسے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے شکرانہ پر دو رکعت نفل نماز ادا کرنا بھی ثابت ہوا ۔