You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ أَنَّ هِرَقْلَ دَعَا تَرْجُمَانَهُ ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى هِرَقْلَ وَ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ الْآيَةَ
And Ibn 'Abbas narrated: Abu Sufyan bin Harb told me that Heraclius called for his translator and then asked for the letter of the Prophet (saws), and the former read it (thus): In the Name of Allah, the Most Gracious, the Merciful. (This letter is) from Muhammad bin 'Abdullah, to Heraclius. ...O people of the Scripture (Jews and Christians): Come to a word that is just between us and you that we worship none but Allah... (V.3:64)
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھے ابوسفیان بن حرب نے خبر دی کہ ہرقل نے اپنے ترجمان کو بلایا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا اور اسے پڑھا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بہت نہایت رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے۔ اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہرقل کی جانب۔ پھر یہ آیت لکھی تھی «یا أہل الکتاب تعالوا إلی کلمۃ سواء بیننا وبینکم» کہ اے کتاب والو! اس بات پر آ جاؤ جو ہم میں تم میں یکساں مانی جاتی ہے آخر آیت تک۔
اس سےامام بخاری نےترجمہ کاجواز نکالا ۔آنحضرت ﷺ نےہرقل کوعربی زبان میں خط لکھا حالانکہ آپ جانتے تھےکہ ہرقل عربی نہیں سمجھتا اوراس لیے اس نےترجمان بلایا توگویا آپ نے ترجمہ کی اجازت دی۔اس باب سے حضرت امام بخاری نےان بیوقوفوں کارد کیا جوآسمانی کتابوں یا اوردوسری کتابوں کاترجمہ دوسری زبان میں کرنا بہتر نہیں حانتے اوراس آیت سےاس پراس طرح استدلال کیاکہ تورات اصل عبرانی زبان میں تھی اورعربوں کولاکرسنانے کاجواللہ نےحکم دیاتو یقیناً اس کا مطلب یہ ہواکہ عربی میں ترجمہ کرکےسناؤ کیونکہ عرب لوگ عبرانی نہیں سمجھتے تھےاور ترجمہ اورتفسیر کےجواز پرسب مسلمانوں کااجماع ہے۔