You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي الْأَحْمَرَ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَسْتَفْتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ. وَالْقِرَاءَةِ، بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَكَانَ إِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ، وَلَمْ يُصَوِّبْهُ وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ، حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ، لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا، وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ، وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ. وَيَنْهَى أَنْ يَفْتَرِشَ الرَّجُلُ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ» وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ
A'isha reported: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to begin prayer with takbir (saying Allahu Akbar) and the recitation: Praise be to Allah, the Lord of the Universe. When he bowed he neither kept his head up nor bent it down, but kept it between these extremes; when he raised his head after bowing he did not prostrate himself till he had stood erect; when he raised his head after prostration he did not prostrate himself again till he sat up. At the end of every two rak'ahs he recited the tahiyya; and he used to place his left foot flat (on the ground) and raise up the right; he prohibited the devil's way of sitting on the heels, and he forbade people to spread out their arms like a wild beast. And he used to finish the prayer with the taslim.
محمد بن عبد اللہ بن نمیر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابو خالد احمر نے حسین معلم سے حدیث سنائی، نیز اسحاق بن ابراہیم نے کہا: (الفاظ انہی کے ہیں)، ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی ، کہا: ہمیں حسین معلم نے حدیث بیان کی، انہوں نے بدیل بن میسرہ سے، انہوں نے ابو جوزاء سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نماز کا آغاز تکبیر سے اور قراءت کا آغاز ﴿الحمد للہ رب العالمین﴾ سے کرتے اور جب رکوع کرتے تو اپنا سر نہ پشت سے اونچا کرتے اور نہ اسے نیچے کرتے بلکہ درمیان میں رکھتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو سجدے میں نہ جاتے حتیٰ کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے اور جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے حتیٰ کہ سیدھے بیٹھ جاتے۔ اور ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور شیطان کی طرح (دونوں پنڈلیاں کھڑی کر کے) پچھلے حصے پر بیٹھنے سے منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ انسان اپنے بازو اس طرح بچھا دے جس طرح درندہ بچھاتا ہے، اور نماز کا اختتام سلام سے کرتے۔
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 215 ´نماز کا آغاز «الله اكبر» سے` «. . . كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يستفتح الصلاة بالتكبير والقراءة بالحمد لله رب العالمين . . .» ”. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز «الله اكبر» سے کیا کرتے تھے اور قرآت «الحمد لله رب العالمين» (سورۃ «فاتحه») سے شروع کرتے . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة: 215] لغوی تشریح: «يَسْتَفْتِحُ» آغاز فرماتے، شروع کرتے۔ «وَالْقَرَاءَةَ» منصوب ہے۔ اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ آپ قرأت شروع فرماتے، یعنی «يَفْتَتِحُ» فعل محذوف کا مفعول ہے، یا «اَلصَّلَاةَ» پر عطف ہے اور «يَسْتَفْتِحُ» کا مفعول ہے۔ «لَمْ يُشْخِصْ» «إِشْخَاص» سے ماخوذ ہے۔ (باب افعال۔) اونچا نہ اٹھاتے۔ «وَ لَمْ يُصَوِّبْهُ» تصویب سے ماخوذ ہے، یعنی بہت زیادہ نیچے نہ جھکا تے «بَيْنَ ذٰلِكَ» ان دونوں کیفیتوں (اونچ، نیچ) کے مابین رکھتے۔ «فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ» دونوں رکعتوں کے بعد۔ «اَلتَّحِيَّةَ» یقول کا مفعول واقع ہو رہا ہے، یعنی تشہد «اَلتَّحِيَّاتُ للهِ . . . إلخ» پڑھتے تھے۔ «وَكَانَ يُفْرِشُ رِجْلُهُ الْيُسْرٰي» اور اپنا بایاں پاؤں زمین پر بچھا لیتے، یعنی اس پر بیٹھ جاتے۔ یہ کیفیت دو سجدوں کے مابین اور پہلے تشہد کے موقع پر بناتے جیسا کہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں اس کی وضاحت ہے۔ [سنن أبى داود، الصلاة، باب من ذكر التورك فى الرابعة، حديث: 963] «عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ» عقبہ کی ”عین“ پر ضمہ اور ”قاف“ ساکن ہے (شیطان کی چوکڑی۔) اسے «إِقْعَاءُ الْكَلْب» بھی کہتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ آدمی اپنی سرین کو زمین پر رکھے، گھٹنے اور پنڈلیاں کھڑی کر لے اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھ لیے۔ یاد رکھیے کہ اقعاء کی ایک تفسیر اور بھی ہے کہ اپنے دونوں پاؤں کھڑے رکھے اور ایڑیوں پر بیٹھ جائے۔ یہ (دوسری صورت) ممنوع نہیں ہے بلکہ عبادلہ اربعہ (عبداللہ بن عمرو، عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمر، اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھم) کے نزدیک آخری تشہد کے علاوہ یہی کیفیت مختار ہے۔ «اِفْتِرَاش السَّبُع» «سَبُع» کے ”سین“ پر فتحہ اور ”با“ پر ضمہ ہے۔ ”با“ کو مفتوح اور ساکن پڑھنا بھی جائز ہے۔ چیر پھاڑ کرنے والے جانور، یعنی درندے کو کہتے ہیں۔ درندے کی طرح بیٹھنے کی صورت یہ ہے کہ سجدے کی حالت میں اپنے بازوؤں کو کہنی تک لمبا بچھانے جیسے کہ درندے بیٹھتے ہیں، یہ ناجائز ہے۔ «وَلهُ عِلَّةٌ» علت اس روایت میں یہ ہے کہ اسے ابوالجوزاء نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے اور ابوالجوزاء کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ہی ثابت نہیں۔ اس وجہ سے اس حدیث کو معلول قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارے فاضل محقق حفظہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ علت مردود ہے۔ بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 215