You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا وَاجْعَلْنَ فِي الْخَامِسَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا غَسَلْتُنَّهَا فَأَعْلِمْنَنِي قَالَتْ فَأَعْلَمْنَاهُ فَأَعْطَانَا حَقْوَهُ وَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ
Umm 'Atiyya reported: When Zainab the daughter of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died, he said to us: Wash her odd number of times, i. e. three or five times, and put camphor or something-like camphor at the fifth time, and after you have washed her inform me. So we informed him and he gave us his under-garment, saying: Put it next her body.
عاصم احول نے حفصہ بنت سیرین سے اور انھوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بڑی ) بیٹی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا وفات پا گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فر ما یا :اسے طاق تعداد میں تین یا پنچ مرتبہ غسل دو اور پانچویں بار (پانی میں) کا فور۔۔۔یا کچھ کا فور ۔۔۔ڈال دینا اور جب تم غسل سے فارغ ہو جا ؤتو مجھے بتا نا ۔ہم نے آپ کو بتا یا تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا اور فر ما یا :اس (تہبند ) کو اس کے جسم کے ساتھ لپیٹ دو۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 220 ´غسل میں بیری کے پتوں کا استعمال افضل ہے` «. . . عن ام عطية الانصارية انها قالت: دخل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم حين توفيت ابنته فقال: اغسلنها ثلاثا او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك بماء وسدر . . .» ”. . . سیدہ ام عطیہ الانصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی (سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا) فوت ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اسے تین فعہ یا اگر مناسب سمجھو تو زیادہ دفعہ پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل دینا . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 220] تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1253، ومسلم 38/939، من حديث مالك به] تفقه: ➊ اگر میت کو غسل دینے کے بعد اس کے سبیلین سے کوئی چیز خارج ہو جائے تو علماء کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ اسے دوبارہ غسل دینا چاہئے اور بعض کہتے ہیں کہ اسے استنجا اور وضو کرانا کافی ہے۔ اس میں پہلا قول بہتر اور راجح ہے۔ واللہ اعلم ➋ میت کو پہلے استنجاء پھر نماز والا وضو اور پھر غسل کرانا چاہئے۔ وضو اور غسل میں دائیں طرف سے ابتدا کرنی چاہئے۔ ➌ استنجا کراتے وقت ہاتھ پر کپڑا ہونا چاہئے۔ دیکھئے: [التمهيد 1/376] ➍ بیری کے پتوں کا استعمال افضل ہے اور اس پر قیاس کرتے ہوئے جدید دور کی ایجاد صابن وغیرہ کا استعمال جائز ہے۔ واللہ اعلم ➎ عورتوں کو عورتیں اور مردوں کو مرد غسل دیں گے اور خاوند کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے خاوند کو غسل دینا جائز ہے جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 1/380] اور [مسند أحمد 6/267 وسنده حسن،] ➏ غسل میت میں طاق تعداد (تین، پانچ، سات) مستحب ہے۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 129