You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ فَأَكْلُهُ حَرَامٌ»
Abu Huraira reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The eating of all fanged beasts of prey is unlawful
عبدالرحمان بن مہدی نے مالک سے،انھوں نے اسماعیل بن ابی حکیم سے ،انھوں نے عبیدہ بن سفیان سے ،انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ،انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ نے فرمایا؛ہر کچلیوں والا درندہ اس کو کھانا حرام ہے۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 403 ´کچلی والے تمام درندوں کا گوشت حرام ہے` «. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”اكل كل ذي ناب من السباع حرام . . .» ”. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچلی والے تما م درندوں کا کھانا حرام ہے . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 403] تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1933/15، من حديث ما لك به و من رواية يحي بن يحي وجاء فى الأصل: ”سِتِّيْنَ“!] تفقه ➊ اس حدیث کے عام الفاظ سے معلوم ہوا کہ تمام درندے مثلاً کتا، بلی، لومڑی، بھیڑیا، شیر، بجو اور لگڑ بھگا وغیرہ حرام ہیں۔ ➋ جس روایت میں لگڑ بھگے کے بارے میں آیا ہے کہ وہ شکار ہے، اس حدیث کی رو سے منسوخ ہے۔ ➌ یہ حدیث ایک اصول کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا ہر وہ جانور جسے ہم جانتے ہیں یا نہیں۔ اگر اس میں مذکورہ وصف پایا جائے تو اس کا کھانا حرام ہے۔ ➍ حافظ ابن عبدالبر نے کہا: ”ہر حدیث مرفوع جس میں ممانعت آئی ہے اسے تحریم پر محمول کرنا ضروری ہے سوائے اس کے کہ تخصیص کی دلیل (قرینه) آ جائے کہ یہ استحباب پرمحمول ہے۔“ دیکھئے: [التمهيد 140/1] ➎ دلیل یا تو کتاب و سنت میں مذکور ہو گی یا اجماع اس کا مؤید ہو گا یا سلف صالحین کے فہم سے اس کا ثبوت ہو گا۔ ➏ مسلمانوں کا اجماع ہے کہ نجس چیزیں (مثلاً پاخانہ وغیرہ) نجس العین اور سخت حرام ہیں جو کسی حالت میں بھی حلال نہیں ہیں۔ ➐ اس میں علمائے مسلمین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں کہ بندر کا کھانا اور اس کا بیچنا جائز نہیں ہے۔ ابن عبدالبر نے کہا کہ میرے نزدیک ہاتھی بھی اسی حکم میں ہے۔ [التمهيد /1157] ➑ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالیں بچھانے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي 21/1 وسنده حسن] ● لہٰذا یہ کھالیں دباغت سے بھی پاک نہیں ہوتیں۔ بعض الناس کا یہ قول کہ کتے کی کھال دباغت سے پاک ہو جاتی ہے لہٰذا اس کی جائے نماز یا ڈول بنانا جائز ہے، اس حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ ➒ شارک مچھلی بھی درندہ ہے لہٰذا اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔ واللہ اعلم، مزید فقہی فوائد کے لئے دیکھئے: [الموطأ حديث: 52، 76، البخاري: 1492، 5530، ومسلم:1932/14] موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 113