You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ
This hadith has been narrated on the authority of Abu Huraira through a different chain of transmitters.
عبداللہ بن نمیر نےکہا:اوزاعی نے ہمیں حدیث بیان کی،کہا:ہمیں ابو کثیر نے حدیث سنائی،کہا:میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکہتے ہوئے سنا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا:آپ فرمارہے تھے:شراب ان دودرختوں(کے پھلوں) سے تیار ہوتی ہے :کھجور سے اورانگور سے۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3378 ´شراب کن چیزوں سے بنتی ہے؟` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3378] اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حدیث کا مطلب یہ ہے کہ شراب زیادہ تر ان چیزوں سےبنتی ہے۔ (2) بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شراب صرف انگور سے بنے ہوئے نشہ آور مشروب کو کہا جاتا ہے یہ رائے درست نہیں۔ (3) کسی چیز کا رس یاکسی چیز کو پانی میں ڈال کر بنایا ہوا مشروب اگرنشہ آور ہو تو حرام ہے۔ اگرنشہ آور نہ ہو تو حلال ہے۔ سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3378