You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا يَجِدُهُ فِي جَسَدِهِ مُنْذُ أَسْلَمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي تَأَلَّمَ مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ بِاسْمِ اللَّهِ ثَلَاثًا وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ
Uthman b. Abu al-'As Al-Thaqafi reported that he made a complaint of pain to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that he felt in his body at the time he had become Muslim. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Place your hand at the place where you feel pain in your body and say Bismillah (in the name of Allah) three times and seven times A'udhu billahi wa qudratihi min sharri ma ajidu wa uhadhiru (I seek refuge with Allah and with His Power from the evil that I find and that I fear).
سیدنا عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے ایک درد کی شکایت کی، جو ان کے بدن میں پیدا ہو گیا تھا جب سے وہ مسلمان ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنا ہاتھ درد کی جگہ پر رکھو اور تین بار ((بسم اللہ)) کہو، اس کے بعد سات بار یہ کہو کہأَعُوذُ بِاللَّہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ ”میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کی برائی سے جس کو پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں“۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 457 ´ «اعوذ بعزة الله و قدرته» پڑھنے سے بیماری کا علاج` «. . . 519- وعن يزيد بن خصيفة أن عمرو بن عبد الله بن كعب السلمي أخبره أن نافع بن جبير بن مطعم أخبره عن عثمان بن أبى العاص الثقفي أنه أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال عثمان: وبي وجع قد كاد يهلكني. قال: فقال لي: ”امسح بيمينك سبع مرات، وقل: أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد“ قال: ففعلت ذلك، فأذهب الله ما كان بي، فلم أزل آمر به أهلي وغيرهم. . . .» ”. . . سیدنا عثمان بن ابی العاص الثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور کہا: مجھے ایسی تکلیف ہے جو قریب ہے کہ مجھے ہلاک کر دے۔ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا دایاں ہاتھ (بیماری والی جگہ پر) پھیرو اور سات دفعہ کہو: «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ، مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ» میں اللہ کی عزت اور قدرت کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس شر سے جسے میں پاتا ہوں۔“، انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور فرما دی۔ میں مسلسل اپنے گھر والوں اور دوسرے لوگوں کو اسی کا حکم دیتا ہوں۔ . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 457] تخریج الحدیث: [الموطأ رواية يحيٰي بن يحيٰي 942/2 ح 1818، ك 50 ب4 ح 9، التمهيد 29/23، الاستذكار: 1753 و أخرجه أبوداود 3891، و الترمذي 2080، من حديث مالك به وقال الترمذي: ”هذا حديث حسن صحيح“ ورواه مسلم 2202، من حديث نافع بن جبير به من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل: ”عُمَرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ“!] تفقه: ➊ بیماری کا علاج کرانا سنت سے ثابت ہے لیکن اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہنا چاہئے کیونکہ بیماری سے شفا دینے والا وہی ہے۔ ➋ بیماری کے علاج کے لئے حیکم، طبیب اور ڈاکٹر کے پاس جانا اور اسی طرح مسنون اور غیر شرکیہ و غیر بدعیہ اذکار پڑھنے والے کے پاس جانا صحیح ہے۔ ➌ اللہ تعالیٰ کی صفات مخلوق نہیں ہیں کیونکہ ان کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگنا جائز ہے جبکہ مخلوق کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگنا جائز نہیں ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 29/23] ➍ دم اور دعا کے ذریعے سے اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو مصیبتیں دور فرما دیتا ہے۔ ➎ اللہ تعالیٰ پر ہر وقت یقین کامل اور ایمان رکھنا چاہئے۔ ➏ ایسے عامل حضرات کے لئے لمحۂ فکریہ ہے جو لوگوں کو اپنا مرید بنانے کے چکر مین رہتے ہیں، انہیں چاہئے کہ عوام کو مسنون دم و اذکار سکھائیں تاکہ لوگ کتاب و سنت پر گامزن رہیں۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 519