You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي قُدَامَةَ وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ الْمُؤْمِنُ فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا
Abu Bakr b. Abdullah b. Qais reported on the authority of his father that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said that in Paradise there would be for a believer a tent of a single hollowed pearl the breadth of which would be sixty miles. It would be meant for a believer and the believers would go around it and none would be able to see the others.
ابو قدامہ حارث بن عبید نے ابو عمران جونی سے، انھوں نے ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس سے، انھوں نے اپنے والد (ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ )سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مومن کے لیے جنت میں ایک خیمہ ہو گا۔ جو ایک پولے چمکتے سفید موتی کا بناہوا ہوگا۔اس کی لمبائی ستر میل ہو گی۔اس(خیمے ) میں مومن کے بہت سے گھروالے ہوں گے۔وہ(باری باری)ان کے ہاں چکرلگائےگا۔(لیکن )وہ (اس قدر فاصلے پہ ہوں گےکہ)ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے ہوں گے۔(کسی کا بھی دل پریشانی یاحسد کا شکار نہ ہو گا۔)
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2527 ´جنت کے کمروں کا بیان۔` علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا۔“ ایک دیہاتی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کن لوگوں کے لیے ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے ہوں گے جو اچھی گفتگو کرے، کھانا کھلائے، پابندی سے روزے رکھے اور جب لوگ سو رہے ہوں تو اللہ کی رضا کے لیے رات میں نماز پڑھے۔“ [سنن ترمذي/كتاب صفة الجنة/حدیث: 2527] اردو حاشہ: نوٹ: (دیکھیے: مذکورہ حدیث کے تحت اس پر بحث) سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2527