You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنْ الْعَالِيَةِ حَتَّى إِذَا مَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ دَخَلَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَدَعَا رَبَّهُ طَوِيلًا ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَيْنَا فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثًا فَأَعْطَانِي ثِنْتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالسَّنَةِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالْغَرَقِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمَنَعَنِيهَا
Amir b. Sa'd reported on the authority of his father that one day Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came from a high, land. He passed by the mosque of Banu Mu'awiya, went in and observed two rak'ahs there and we also observed prayer along with him and he made a long supplication to his Lord. He then came to us and said: I asked my Lord three things and He has granted me two but has withheld one. I begged my Lord that my Ummah should not be destroyed because of famine and He granted me this. And I begged my Lord that my Ummah should not be destroyed by drowning (by deluge) and He granted me this. And I begged my Lord that there should be no bloodshed among the people of my Ummah, but He did not grant it.
عبد اللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں عثمان بن حکیم نے حدیث بیان کی ،کہا: مجھے عامر بن سعد نے اپنے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ )سے روایت کی کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ کے) بالائی علاقے سے تشریف لائے یہاں تک کہ جب آپ بنو معاویہ کی مسجد کے قریب سے گزرے تو آپ اس میں داخل ہوئے اور وہ رکعتیں ادا فرمائیں ۔ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ نے اپنے رب سے بہت لمبی دعا کی پھر آپ نے ہماری طرف رخ کیا تو فرمایا: میں نے اپنے رب سے تین (چیزیں) مانگیں ۔اس نے وہ مجھے عطا فرمادیں اور ایک مجھ سے روک لی۔میں نے اپنے رب سے یہ مانگا کہ وہ میری (پوری) امت کو قحط سالی سے ہلاک نہ کرے تو اس نے مجھے یہ چیز عطا فرمادی اور میں نے اس سے مانگا کہ وہ میری امت کو غرق کر کے ہلاک نہ کرے تو اس نے یہ(بھی) مجھے عطافرمادی اور میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ ان کی آپس میں جنگ نہ ہو تو اس نے یہ(بات)مجھ سے روک لی۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 444 ´رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تین دعائیں` «. . . 300- مالك عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عتيك أنه قال: جاءنا عبد الله بن عمر فى بني معاوية -وهي قرية من قرى الأنصار- فقال لي: هل تدري أين صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من مسجدكم هذا؟ فقلت له: نعم، وأشرت له إلى ناحية منه، فقال: هل تدري ما الثلاث التى دعا بهن؟ فقلت: نعم، فقال: أخبرني بهن فقلت: دعا بأن لا يظهر عليهم عدوا من غيرهم، ولا يهلكهم بالسنين فأعطيهما، ودعا بأن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعها، فقال عبد الله بن عمر: صدقت، فلن يزال الهرج إلى يوم القيامة. . . .» ”. . . سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دیہاتوں میں سے ایک گاؤں بنو معاویہ میں ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا آئے تو مجھے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری مسجد میں کہاں نماز پڑھی تھی؟ میں نے مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ آپ نے کون سی تین دعائیں مانگی تھیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ۔ میں نے کہا: آپ نے دعا فرمائی کہ مسلمانوں پر غیر مسلم دشمنوں کو مکمل غلبہ نہ ہو اور اللہ (تمام) مسلمانوں کو قحط سالی اور بھوک سے ہلاک نہ کرے یہ دونوں دعائیں قبول ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اللہ مسلمانوں کو آپس میں نہ لڑائے تو یہ دعا قبول نہیں ہوئی تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا: قتل و قتال قیامت تک جاری رہے گا . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 444] تخریج الحدیث: [وأخرجه الحاكم 517/4، من حديث ما لك به و صححه علٰى شرط الشيخين و وافقه الذهي و للحديث المرفوع شاهد عند مسلم 2890 ● و من رواية يحيى و جاء فى الأصل: ”يَرَاكَ“] تفقه: ➊ علم کے لئے سفر کرنا مسنون ہے۔ ➋ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ اتباع سنت میں ہمیشہ مستعد رہتے تھے۔ ➌ مسلمانوں میں باہم قتل و قتال قیامت تک ہوتا رہے گا۔ ➎ یہ حدیث نبوت کی نشانیوں میں سے ہے جو من و عن پوری ہو چکی ہے۔ ➎ دین اسلام قیامت تک دنیا میں باقی رہے گا اور اسے عملی طور پر فنا کرنے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ ➏ قحط سالی اور بھوک سے ساری امت کبھی ہلاک نہیں ہو گی۔ ➐ زید بن اسلم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو بھی دعا کرتا ہے تو تین باتیں ہوتی ہیں: یا تو دعا قبول ہو جاتی ہے، یا اسے مؤخر کر دیا جاتا ہے اور یا اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ [الموطأ 271/1ح 505 وسنده صحيح] ➑ دعا صرف اللہ سے مانگنی چاہئے۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 300