You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام مسلم بن الحجاج النيسابوري
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْكَعُ» ثُمَّ يَقُولُ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرُّكُوعِ» ثُمَّ يَقُولُ: وَهُوَ قَائِمٌ «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الصَّلَاةِ كُلِّهَا حَتَّى يَقْضِيَهَا وَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْمَثْنَى بَعْدَ الْجُلُوسِ» ثُمَّ يَقُولُ: أَبُو هُرَيْرَةَ «إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
Abu Huraira reported: When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) got up for prayer, he would say the takbir (Allah-o-Akbar) when standing, then say the takbir when bowing. then say: Allah listened to him who praised him, when coming to the erect position after bowing, then say while standing: To Thee, our Lord, be the praise , then recite the takbir when getting down for prostration, then say the takbir on raising his head, then say the takbir on prostrating himself, then say the takbir on raising his head. He would do that throughout the whole prayer till he would complete it, and he would say the takbir when he would get up at the end of two rak'as after adopting the sitting posture. Abu Huraira said: My prayer has the best resemblance amongst you with the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہمیں ابن جریج نے خبر دی کہا: مجھے ابن شہاب نے ابو بکر بن عبد الرحمن سے روایت بیان کی، انہوں نے حضرت ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کھڑے ہوتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر رکوع کرتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر جب رکوع سے کمر اٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، پھر قیام کی حالت میں ربنا ولک الحمد کہتے، پھر جب سجدہ کرنے کے لیے جھکتے تو تکبیر کہتے، پھر جب اپنا سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر (دوسرا) سجدہ کرتے وقت تکبیر کہتے، پھر جب (سجدے سے) اپنا سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، آپ پوری نماز میں اسی طرح کرتے یہاں تک کہ اس کو مکمل کر لیتے اور جب دو رکعتوں سے بیٹھنے کے بعد اٹھتے تو (اس وقت بھی) تکبیر کہے۔پھر ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے: میں نماز میں تم سب کی نسبت رسول اللہﷺ کے ساتھ زیادہ مشابہ ہوں۔
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 113 ´نماز میں ہر اونچ نیچ کے وقت تکبیر کہنا` «. . . ان ابا هريرة كان يصلي بهم فيكبر كلما خفض ورفع، فإذا انصرف قال: والله إني لاشبهكم صلاة برسول الله صلى الله عليه وسلم . . .» ”. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھاتے تو ہر اونچ نیچ میں تکبیر (اللہ اکبر) کہتے پھر جب نماز سے فارغ ہوتے تو فرماتے: اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مشابہ ہوں . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 113] تخریج الحدیث: [الموطأ رواية يحييٰ بن يحييٰ 76/1 ح 163، ك 3 ب 4 ح 19، التمهيد 79/7، الاستذكار: 143، و أخرجه البخاري 785، ومسلم392، من حديث مالك به] تفقه: ➊ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز میں تکبیر کہنا سکھاتے اور اونچ نیچ میں تکبیر کہنے کا حکم دیتے تھے۔ [موطأ امام مالك 77/1 ح 166، وسنده صحيح] ➋ اونچ سے مراد سجدے سے سر اٹھانا ہے، رکوع سے سر اٹھانا یہاں مراد نہیں کیونکہ اس کی تخصیص کی واضح دلیل موجود ہے۔ رکوع کے بعد «سمع الله لمن حمده» کہا جائے گا جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مفصل حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري: 803، صحيح مسلم: 392/28] ➌ امام یہ تکبیریں جہراً کہے گا جیسا کہ [السنن الكبريٰ للبيهقي 18/2،] کی حسن لذاتہ (صحیح) حدیث سے ثابت ہے اور مقتدی یہ تکبیریں سراً (دل میں) کہیں گے جیسا کہ صحیح بخاری [4534]، و صحیح مسلم [539] کی احادیث سے ثابت ہے اور اسی پر اجماع ہے۔ ➍ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگر آدمی (امام کو) رکوع میں پائے تو اسے ایک تکبیر کافی ہے (بشرطیکہ تکبیر افتتاح کی نیت کرے) دیکھئے: [موطأ امام مالك 77/1 ح 167، وسنده صحيح] ● تقریباً یہی مؤقف امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ اور حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 242/1 ح 2509 وسنده صحيح، 243/1 ح 2514 وسنده صحيح] اور رکوع کے لئے علیحدہ اور افتتاح کے لئے علیحدہ دو تکبریں کہنا بھی جائز ہیں جیسا کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے ثابت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 243/1 ح 2515 وسنده حسن] ➎ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع الیدین کرتے تھے۔ [جزٔ رفع اليدين للبخاري: 22 وسنده صحيح] ● سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیثِ موطأ کی ایک سند میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی نماز تھی حتیٰ کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے چلے گئے دیکھئے: [صحيح بخاري:803] لہٰذا یہ ثابت ہو گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک رفع الیدین کرتے تھے۔ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 22