You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَال سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَنَزَعَ يَدَهُ فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لَا دِيَةَ لَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ وَسَلَمَةَ بْنِ أُمَيَّةَ وَهُمَا أَخَوَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
Narrated 'Imran bin Husain: A man bit the hand of another man. The man who was bitten pulled his hand out, causing two of his incisors (teeth) to fall out. They brought their case of the Prophet (ﷺ). So he said: One of you bites his brother like the stallion bites? There is no blood-money for you.' So Allah Most High revealed: Wounds, equal for equal.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹ کھایا، اس نے اپنا ہاتھ کھینچاتو دانت کاٹنے والے کے دونوں اگلے دانت ٹوٹ گئے، وہ دونوں نبی اکرمﷺ کے پاس اپنا معاملہ لے گئے توآپ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اونٹ کے کاٹنے کی طرح کاٹ کھاتاہے، تمہارے لیے کوئی دیت نہیں، پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی: وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں :۱- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں یعلی بن امیہ اورسلمہ بن امیہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں اوریہ دونوں بھائی ہیں۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی : زخموں کا بھی بدلہ ہے۔ (المائدہ : ۴۵)، لہٰذا جن میں قصاص لینا ممکن ہے ان میں قصاص لیا جائے گا اور جن میں ممکن نہیں ان میں قاضی اپنے اجتہاد سے کام لے گا۔