You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ فَمَا قَالَ لِي أُفٍّ قَطُّ وَمَا قَالَ لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَهُ وَلَا لِشَيْءٍ تَرَكْتُهُ لِمَ تَرَكْتَهُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ خُلُقًا وَلَا مَسَسْتُ خَزًّا قَطُّ وَلَا حَرِيرًا وَلَا شَيْئًا كَانَ أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا شَمَمْتُ مِسْكًا قَطُّ وَلَا عِطْرًا كَانَ أَطْيَبَ مِنْ عَرَقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَالْبَرَاءِ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
Anas narrated: that I served the Prophet for ten years. He never said Uff and never blamed me by saying: 'Why did you do so' or why did you not do so?' And the Messenger Of Allah had the best character among all of the people. I never touched Khazz nor silk, nor anything softer than the hand of the Messenger of Allah, nor have I smelled musk, or a fragrance sweeter than the sweat of the Messenger of Allah
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دس سال تک نبی اکرم ﷺ کی خدمت کی ، آپ نے کبھی مجھے اف تک نہ کہا،اورنہ ہی میرے کسی ایسے کام پر جو میں نے کیا ہو یہ کہا ہو : تم نے ایسا کیوں کیا؟ اورنہ ہی کسی ایسے کام پر جسے میں نے نہ کیا ہو تم نے ایسا کیوں نہیں کیا، رسول اللہﷺ لوگوں میں سب سے اچھے اخلاق کے آدمی تھے ، میں نے کبھی کوئی ریشم، حریریا کوئی چیز آپ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم اور ملائم نہیں دیکھی اورنہ کبھی میں نے کوئی مشک یا عطر آپ ﷺ کے پسینے سے زیادہ خوشبوداردیکھی ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اس باب میں عائشہ اوربراء رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا ۲۵ (۲۷۲۸)، والمناقب ۲۳ (۳۵۶۱)، والأدب ۳۹ (۶۰۳۸)، والدیات ۲۷ (۶۹۱۱) (في جمیع المواضع بالشطر الأول فحسب)، صحیح مسلم/الفضائل ۱۳ (۲۳۱۰) (بالشطر الأول فحسب) و۲۱ (۲۳۳۰) (بالشطر الأخیر)، سنن ابی داود/ الأدب ۱ (۴۷۷۷۳) (في سیاق طویل بالشطر الأول فحسب) (تحفة الأشراف : ۲۶۴)، و مسند احمد (۳/۱۰۱، ۱۲۴، ۱۷۴، ۲۰۰، ۲۲۷، ۲۲۱، ۲۵۵)