You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ قُومُوا فَلْنُصَلِّ بِكُمْ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِالْمَاءِ فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا كَانَ مَعَ الْإِمَامِ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ قَامَ الرَّجُلُ عَنْ يَمِينِ الْإِمَامِ وَالْمَرْأَةُ خَلْفَهُمَا وَقَدْ احْتَجَّ بَعْضُ النَّاسِ بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي إِجَازَةِ الصَّلَاةِ إِذَا كَانَ الرَّجُلُ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ وَقَالُوا إِنَّ الصَّبِيَّ لَمْ تَكُنْ لَهُ صَلَاةٌ وَكَأَنَّ أَنَسًا كَانَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحْدَهُ فِي الصَّفِّ وَلَيْسَ الْأَمْرُ عَلَى مَا ذَهَبُوا إِلَيْهِ لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَهُ مَعَ الْيَتِيمِ خَلْفَهُ فَلَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْيَتِيمِ صَلَاةً لَمَا أَقَامَ الْيَتِيمَ مَعَهُ وَلَأَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ دَلَالَةٌ أَنَّهُ إِنَّمَا صَلَّى تَطَوُّعًا أَرَادَ إِدْخَالَ الْبَرَكَةِ عَلَيْهِمْ
Anas bin Malik narrated: My grandmother Mutalikah invited Allah's Messenger to a meal that she prepared. He ate from it, then said: 'Stand so tht we may lead you in prayer.' He said: I got a Hasir of our which had become dark because of prolonged use, so I washed it with water. Allah's Messenger stood on it, and the orphan and I aligned behind him and the only lady stood behind us. He (Allah's Messenger) led us in two Rak'ah of prayer and then left.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے کھانا پکایا اور اس کو کھانے کے لیے رسول اللہﷺکو مدعوکیا،آپ نے اس میں سے کھایا پھر فرمایا: اٹھوچلو ہم تمہیں صلاۃ پڑھائیں، انس کہتے ہیںـ:تومیں اُٹھ کراپنی ایک چٹائی کے پاس آیا جوزیادہ استعمال کی وجہ سے کالی ہوگئی تھی، میں نے اسے پانی سے دھویا،پھررسول اللہﷺ اس پر کھڑے ہوئے ،میں نے اوریتیم نے آپ کے پیچھے اس پر صف لگائی اور دادی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں، تو آپ نے ہمیں دورکعات پڑھائیں، پھرآپﷺ ہماری طرف پلٹے۔امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- انس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اکثر اہل علم کا اسی پرعمل ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک عورت ہو تو مرد امام کے دائیں طرف کھڑا ہو اور عورت ان دونوں کے پیچھے۔ ۳-بعض لوگوں نے اس حدیث سے دلیل لی ہے کہ جب آدمی صف کے پیچھے تنہا ہو تو اس کی صلاۃ جائز ہے، وہ کہتے ہیں کہ بچے پر صلاۃ توتھی ہی نہیں گویا عملاً انس رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے پیچھے تنہاہی تھے،لیکن ان کی یہ دلیل صحیح نہیں ہے کیونکہ نبی اکرمﷺ نے انس کو اپنے پیچھے یتیم کے ساتھ کھڑا کیاتھا، اور اگر نبی اکرمﷺ یتیم کی صلاۃ کو صلاۃ نہ مانتے تو یتیم کو ان کے ساتھ کھڑا نہ کرتے بلکہ انس کو اپنے دائیں طرف کھڑا کرتے، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ صلاۃ پڑھی تو آ پ نے انہیں اپنی دائیں طرف کھڑا کیا،اس حدیث میں دلیل ہے کہ آپ نے نفل صلاۃ پڑھی تھی اور انہیں برکت پہنچانے کاارادہ کیاتھا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة ۲۰ (۳۸۰)، والأذان ۷۸ (۷۲۷)، و۱۶۱ (۸۶۰)، و۱۶۴ (۸۷۱)، و۱۶۷ (۸۷۴)، صحیح مسلم/المساجد (۶۵۸)، سنن ابی داود/ الصلاة ۷۱ (۶۱۲)، سنن النسائی/المساجد ۴۳ (۷۳۸)، والإمامة ۱۹ (۸۰۲)، و۶۲ (۸۷۰)، (تحفة الأشراف : ۱۹۷)، موطا امام مالک/قصر الصلاة ۹ (۳۱)، مسند احمد (۳/۱۳۱، ۱۴۵، ۱۴۹، ۱۶۴)، سنن الدارمی/الصلاة ۶۱ (۱۳۲۴)