You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ عَطَسَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقَالَ الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدْ اللَّهَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Narrated Anas bin Malik: that two men sneezed in the presence of the Prophet (ﷺ); he responded to one of them and did not respond to the other. The one who was not responded to said: O Messenger of Allah! You responded to this person and did not respond to me?' So the Messenger of Allah (ﷺ) said: He praised Allah while you did not praise Him.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی، آپﷺ نے ایک کی چھینک پر (يَرْحَمُكَ الله)کہہ کر دعا دی اور دوسرے کی چھینک کا آپﷺ نے جواب نہیں دیا، تو جس کی چھینک کا آپ ﷺنے جواب نہ دیا تھا اس نے کہا: اللہ کے رسولﷺ! آپﷺ نے اس کی چھینک پر (يَرْحَمُكَ الله)کہہ کر دعا دی اور میری چھینک پر آپﷺ نے مجھے یہ دعا نہیں دی؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:(چھینک آئی تو) اس نے اللہ کی حمد بیان کی اور (تجھے چھینک آئی تو) تم نے اس کی حمد نہ کی۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ یہ حدیث ابوہریرہ ؓ کے واسطہ سے بھی نبی اکرمﷺ سے آئی ہے۔