You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ اخْتَصَمَ عِنْدَ الْبَيْتِ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ قُرَشِيَّانِ وَثَقَفِيٌّ أَوْ ثَقَفِيَّانِ وَقُرَشِيٌّ قَلِيلٌ فِقْهُ قُلُوبِهِمْ كَثِيرٌ شَحْمُ بُطُونِهِمْ فَقَالَ أَحَدُهُمْ أَتَرَوْنَ أَنَّ اللَّهَ يَسْمَعُ مَا نَقُولُ فَقَالَ الْآخَرُ يَسْمَعُ إِذَا جَهَرْنَا وَلَا يَسْمَعُ إِذَا أَخْفَيْنَا وَقَالَ الْآخَرُ إِنْ كَانَ يَسْمَعُ إِذَا جَهَرْنَا فَإِنَّهُ يَسْمَعُ إِذَا أَخْفَيْنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
Narrated Ibn Mas'ud: Three men whose bellies were fat, but whose hearts had little understanding, were arguing at the House. Two of them were from Quraish and one was from Thaqif - or two from Thaqif, and one from Quraish. One of them said: 'Do you think that Allah can hear what we are saying?' Another said: 'He can hear if we are loud, but He can not hear when we are quiet.' Another said: 'If He can hear when we are loud then He can hear when we are quiet.' So Allah, the Mighty and Sublime revealed: And you have not been hiding yourselves, lest your ears and your eyes and your skins should testify against you (41:22).
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : تین آدمی خانہ کعبہ کے قریب جھگڑ بیٹھے ، دوقریشی تھے اور ایک ثقفی ، یا دو ثقفی تھے اور ایک قریشی، ان کے پیٹوں پر چربی چڑھی تھی ، ان میں سے ایک نے کہا: کیاسمجھتے ہوکہ ہم جو کہتے ہیں اللہ اسے سنتاہے، دوسرے نے کہا: ہم جب زورسے بولتے ہیں تو وہ سنتاہے اور جب ہم دھیرے بولتے ہیں تووہ نہیں سنتا ۔ تیسرے نے کہا: اگروہ ہمارے زور سے بولنے کو سنتاہے تو وہ ہمارے دھیرے بولنے کو بھی سنتاہے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : { وَمَا کُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ یَشْہَدَ عَلَیْکُمْ سَمْعُکُمْ وَلاَ أَبْصَارُکُمْ وَلاَ جُلُودُکُمْ } (فصلت :22) ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وضاحت: ۱؎ : ” اور تم (اپنی بداعمالیاں) اس وجہ سے پوشیدہ رکھتے ہی نہ تھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں گی، ہاں تم یہ سمجھتے رہے کہ تم جو کچھ بھی کر رہے ہو اس میں سے بہت سے اعمال سے اللہ بےخبر ہے “ (حم السجدہ : ۲۲)۔