You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رمضان کا صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر آزاداور غلام ، مرد اورعورت پر فرض کیاہے ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- مالک نے بھی بطریق : ' نافع، عن ابن عمر، عن النبي ﷺ ' ایوب کی حدیث کی طرح روایت کی ہے البتہ اس میں ' من المسلمين' کا اضافہ ہے۔ ۳-اور دیگرکئی لوگوں نے نافع سے روایت کی ہے، اس میں 'من المسلمين' کا ذکرنہیں ہے، ۴- اہل علم کا اس سلسلے میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ جب آدمی کے پاس غیر مسلم غلام ہوں تو وہ ان کا صدقہ فطر ادا نہیں کرے گا۔ یہی مالک ، شافعی اور احمد کا قول ہے۔ اوربعض کہتے ہیں کہ وہ غلاموں کا صدقہ فطر اداکرے گا خواہ وہ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہوں، یہ ثوری ، ابن مبارک اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔ وضاحت ۱؎ : اس روایت میں لفظ' فَرضَ' استعمال ہواہے جس کے معنی فرض اورلازم ہونے کے ہیں، اس سے معلوم ہواکہ صدقہ فطرفرض ہے بعض لوگوں نے' فَرضَ' کو'قَدَّرَ'کے معنی میں لیاہے لیکن یہ ظاہرکے سراسرخلاف ہے۔ ان لوگوں کا کہناہے کہ روایت میں 'من المسلمين' کی قیداتفاقی ہے۔
Ibn Umar narrated that : the Messenger of Allah would order paying the Zakat before going to the Salat on the day of Fitr.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺعید الفطر کے دن صلاۃ کے لیے جانے سے پہلے صدقہ فطر نکالنے کاحکم دیتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اور اہل علم اسی کو مستحب سمجھتے ہیں کہ آدمی صدقہ فطر صلاۃ کے لیے جانے سے پہلے نکال دے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة ۷۶ (۱۵۰۹)، صحیح مسلم/الزکاة ۵ (۹۸۶)، سنن ابی داود/ الزکاة ۱۸ (۱۶۱۰)، سنن النسائی/الزکاة ۴۵ (۲۵۲۲)، (تحفة الأشراف : ۸۴۵۲)، مسند احمد (۲/۱۵۱، ۱۵۵)