You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: رَأَى عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ، وَهُوَ يَدْعُو فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، فَقَالَ عُمَارَةُ: قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ! قَالَ زَائِدَةُ قَالَ حُصَيْنٌ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مَا يَزِيدُ عَلَى هَذِهِ. -يَعْنِي: السَّبَّابَةَ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ-.
Umarah bin Ruwaibah said that he saw Bishr bin Marwan (on the pulpit) praying on Friday (by raising his hands). Umarah said: May Allah reject these hands! I have seen the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم on the pulpit gesturing no more than this pointing with his forefinger.
جناب حصین بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے روز ( اثنائے خطبہ میں ہاتھ اٹھا کر ) دعا کر رہا تھا ۔ ( ہاتھ ہلا رہا تھا ) تو عمارہ نے کہا : اللہ ان دونوں ہاتھوں کو رسوا کرے ، زائدہ کہتے ہیں کہ حصین نے کہا : مجھے عمارہ نے بیان کیا ۔ تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ اس سے زیادہ نہیں کرتے تھے ۔ یعنی صرف شہادت کی انگلی ( اٹھانے پہ اکتفا کرتے تھے ) جو انگوٹھے سے ملی ہوتی ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة ۱۳ (۸۷۴)، سنن الترمذی/الصلاة ۲۵۴ (الجمعة ۱۹) (۵۱۵)، سنن النسائی/الجمعة ۲۹ (۱۴۱۳)، (تحفة الأشراف: ۱۰۳۷۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۳۵، ۱۳۶، ۲۶۱)، سنن الدارمی/الصلاة ۲۰۱ (۱۶۰۱) (صحیح)