You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي يَعْلَى الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَمْرِو، بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْفِطْرِ: الْأُولَى سَبْعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يَرْكَعُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ وَكِيعٌ وَابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَا سَبْعًا وَخَمْسًا.
Abd bin Amr bin al-As said: The Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: There are seven takers in the first rak'ah and five in the second rak'ah of the prayer offered on the day of the breaking of the fast.
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد ( شعیب ) سے اور وہ اپنے دادا ( عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ عید الفطر کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے ، پھر قرآت کرتے ، پھر تکبیر کہتے ( رکوع کے لیے ) ، پھر ( دوسری رکعت میں ) کھڑے ہوتے اور چار تکبیریں کہتے ، پھر قرآت کرتے پھر ( اس کے بعد ) رکوع کرتے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : وکیع اور ابن مبارک نے یہ حدیث روایت کی تو ان دونوں نے سات اور پانچ تکبیریں بیان کی ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ۱۵۶ (۱۲۷۸)، (تحفة الأشراف: ۸۷۲۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۱۸۰) (حسن)