You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَقَ السَّيْلَحِينِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ مَتَى تُوتِرُ قَالَ أُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ وَقَالَ لِعُمَرَ مَتَى تُوتِرُ قَالَ آخِرَ اللَّيْلِ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ أَخَذَ هَذَا بِالْحَزْمِ وَقَالَ لِعُمَرَ أَخَذَ هَذَا بِالْقُوَّةِ
Narrated Abu Qatadah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم asked Abu Bakr: When do you observe the witr? He replied: I observe the witr prayer in the early hours of the night. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم asked Umar: When do you observe the witr? He replied: At the end of the night. He then said to Abu Bakr: This has followed it with care; and he said to Umar: He has followed it with strength.
سیدنا ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابوبکر ؓ سے پوچھا : ” تم وتر کس وقت پڑھتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا : میں رات کے اول حصے میں پڑھتا ہوں ۔ سیدنا عمر ؓ سے پوچھا کہ وتر کس وقت پڑھتے ہو ؟ انہوں نے کہا کہ میں رات کے آخری حصے میں پڑھتا ہوں ۔ آپ نے سیدنا ابوبکر ؓ کے متعلق فرمایا ” اس نے احتیاط کو اختیار کیا ہے ۔ “ اور سیدنا عمر ؓ کے بارے میں فرمایا ” اس نے عزم و قوت کو اختیار کیا ہے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : جس کو اپنے اوپر اعتماد ہو کہ اخیر رات میں جاگ جائے گا اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اخیر رات میں وتر پڑھے، لیکن جسے اخیر رات میں جاگنے پر بھروسہ نہ ہو اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لے۔