You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَعَاهُ قَالَ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ قَالَ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ لَأُعَلِّمَنَّكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ مِنْ الْقُرْآنِ أَوْ فِي الْقُرْآنِ شَكَّ خَالِدٌ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلُكَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّتِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ
Abu Saeed bin al-Mu'alla said that when he was praying the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم passed by him and he called him. He said: I prayed ant then I came to him. He asked: What prevented you from answering me ? He replied: I was praying. He said: Has not Allah said: O you who believe, respond to Allah and the Messenger when he calls you to that which gives you life ? (8: 24) Let me teach you the greatest surah from the Quran or in the Quran (the narrator Khalid doubted) before I leave the mosque. I said: (I shall memorize) your saying. He said: It is: Praise be to Allah, the Lord of the Universe which is the seven oft-repeated verses, and the mighty Quran.
سیدنا ابوسعید بن معلیٰ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے جب کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے ۔ پس آپ نے ان کو بلایا ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی نماز مکمل کی پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ نے پوچھا : ” تم کو مجھے جواب دینے سے کیا چیز مانع ہوئی “ ( حاضر کیوں نہیں ہوئے ؟ ) انہوں نے کہا : میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ آپ نے فرمایا ” کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا : اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کو جواب دو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی چیز کی طرف جو تمہیں زندگی دے ۔ “ ( جو وہ حکم دیں اس پر فوراً عمل پیرا ہو جاؤ ۔ ) ( پھر فرمایا ) ” میں تمہیں مسجد سے جانے سے پہلے اعظم ( افضل ) سورت سکھاؤں گا ۔ “ خالد کو شک ہوا ہے کہ حدیث کے لفظ «من القرآن» ہیں یا «في القرآن» ( پھر کچھ دیر گزری تو ) میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا تھا ، ( پھر ) آپ ﷺ نے فرمایا ” ( وہ سورت ) «الحمد لله رب العالمين» ہے ۔ یہ «السبع المثاني» ہے جو مجھے دی گئی ہے اور القرآن العظیم ہے ۔ “